نوازالدین صدیقی زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

ممبئی ،۴۲اگست(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔میڈیا کے مطابق سپرا سٹار اداکار شاہ رخ خان،سلمان خان،عامر خان،اکشے کمار، ریتک روشن کے بعد اداکار نواز الدین صدیقی بھی زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست کا حصہ بن گئے،ان کی بہترین اداکاری اور فلموں کی کامیابی کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے،ہر ہدایتکار ان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہاں ہے،اداکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں زیادہ معاوضہ مانگنا نہیں پڑتا ہدایتکار خود انہیں زیادہ معاوضہ ہاتھ میں تھماتے ہیں،انہیں خوشی ہے کہ عرصہ دراز کی جدوجہد کے بعد ان کے حصے میں بھی یہ خوشی آئی ہے،وہ اپنی اداکاری کا معیار برقرار رکھیں گے اور شائقین کو محظوظ کرتے رہیں گے،اداکار نے حال ہی میں فلم بابو موشائی بندوق باز کی عکسبندی مکمل کروائی ہے،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔