نڈال پری کوارٹر میں، وینس کوالیفائر سے ہارگئیں

سنسناٹی، 17 اگست (یو این آئی) ٹاپ سیڈ کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے فرانس کے رچرڈ گاسکے کے خلاف آسان فتح کے ساتھ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں جگہ بنا لی ہے لیکن سابق نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز دوسرے ہی را¶نڈ میں کوالیفائنگ کھلاڑی کا شکار بن گئیں۔دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اور اگلے ہفتے دوبارہ نمبر ایک بننے جا رہے نڈال نے گاسکے کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3 ،6۔4 سے شکست دے کر آخری 16 را¶نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ نڈال کو پہلے را¶نڈ میں بائی ملی تھی۔15 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نڈال کا اے ٹی پی میں فرانسیسی کھلاڑی کے خلاف اب 15۔0 کا ریکارڈ ہو گیا ہے ۔اس سال جون میں اپنا 10 واں فرانسیسی اوپن ٹائٹل جیتنے والے ہسپانوی کھلاڑی نے سال 2008 ٹورنٹو سے اب تک گاسکے کے خلاف 10 میچوں میں سب جیتے ہیں۔31 سالہ کھلاڑی کا اگلا میچ اب 24 ویں درجہ بندی کے ہم وطن کھلاڑی البرٹ راموس ونولاس سے ھوگا جنہیں وہ گزشتہ تین میچوں میں شکست دے چکے ہیں۔راموس نے میخائل یوزن¸ کو 6۔2 ،3۔6 ،6۔3 سے شکست دی۔دیگر میچوں میں جرمنی کے الیگزینڈر جیویریف ایک دن پہلے ہندستان کے لینڈر پیس کے ساتھ پہلے را¶نڈ کے ڈبلز میچ ہارنے کے بعد سنگلز کے بھی دوسرے را¶نڈ میں شکست کھا گئے ۔حال ہی میں مانٹریال اور واشنگٹن میں خطاب جیتنے والے نوجوان جرمن کھلاڑی کو امریکہ کے نوجوان وائلڈ کارڈ فرانسٹیافوے نے 4۔6، 6۔3، 6۔4 سے شکست دی۔فرانس کے ایڈرین مناریو نے 15 ویں سیڈ امریکہ کے سیم کوئری کو 6۔2، 7۔6 سے ، آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے یوکرائن کے الیکساندر ڈولگوپولوو کو 6۔3 ،7۔6 سے اور 11 ویں سیڈا سپین کے پابلو کارینو نے جرمنی کے میشا جویریو کو 6۔3 ،7۔6 سے شکست دے کر آخری 16 را¶نڈ میں جگہ بنا لی۔ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو نے امریکہ کے مشیل کروگر کو 6۔4 ،6۔4، اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے سربیا کے جاکو ٹپساریوچ کو 6۔4 ،6۔7 ،6۔1 سے شکست دی۔ساتویں سیڈ گریگور دمتروو نے فلیسیانو لوپیز کو 7۔6 ،6۔4 سے جبکہ البرٹ راموس نے 16 ویں سیڈ جائلز میولر کو 5۔7 ،6۔4 ،6۔4 سے شکست دی۔خواتین کے سنگلز کے دوسرے را¶نڈ کے میچ میں وینس کی یو ایس اوپن کی تیاریوں کو زبردست جھٹکا لگ گیا اور نویں سیڈ امریکی کھلاڑی آسٹریلیا کی کوالیفائنگ ایشلے بارٹ¸ سے 6۔3 ،2۔6 ،6۔2 سے میچ ہار کر باہر ہو گئیں۔اس سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن کی رنر اپ وینس فیصلہ کن سیٹ کے تیسرے اور پانچویں گیم میں اپنی سروس گنوا بیٹھیں۔بارٹ¸ کا اگلا میچ سابق نمبر ایک کیرولین ووزنیاک¸ سے ہوگا۔چھٹی سیڈ ڈنمارک کی کھلاڑی نے روس کی الینا ویسنینا کو 6۔2 ،6۔4 سے شکست دی۔اس کے علاوہ تیسری سیڈ کربر بھی الٹ پھیر کا شکار ہو کر باہر ہو گئیں جنہیں روسی کھلاڑی کیتھرین ماکارووا نے 6۔4 ،1۔6 ،7۔6 سے شکست دی۔16 ویں سیڈ امریکہ کی میڈسن کی نے روسی کھلاڑی ڈاریا کساتکنا کو 6۔2 ،6۔1 سے شکست دے کر اگلے را¶نڈ میں داخل ہوئیں جہاں ان کے سامنے چوتھی سیڈ اور ومبلڈن چمپئن اسپین کی گربان مگروجا ہوں گی۔مگروجا نے برازیل کی بیارج ھددا کو 6۔2 ،6۔0 سے یکطرفہ شکست دی۔آٹھویں سیڈ سویتلانا کزنتسووا نے یولیا پتنسیوا کو 6۔3 ،6۔4 سے شکست دی۔