وراٹ کوہلی سری لنکن دھننجے سے متاثر

پلیکیل ، 25 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور دنیا کے نمبر ایک ون ڈے بلے باز وراٹ کوہلی حریف ٹیم سری لنکا کے نوجوان اسپنر اکیلا دھننجے سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انھوں نے اپنی کیپ اتار کر مین آف دی میچ کھلاڑی کے تئیں اعزاز دکھایا۔25 سال کے دھننجے نے اپنی شاندار گیند بازی سے ہندستانی کھلاڑیوں کو دوسرے ون ڈے میں خاصا پریشان کیا اور 54 رنز کے عوض چھ وکٹ حاصل کرکے اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی۔ اگرچہ وہ اپنی سری لنکا کی ٹیم کو میچ میں جیت نہیں دلا سکے اور تین وکٹوں سے ہار گئے ۔لیکن دھننجے کو اس کارکردگی کے لئے مین آف میچ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔دھننجے نے میچ میں شاندار بولنگ کی جس سے ہندوستانی بلے بازوں کو کافی جدوجہد کرنا پڑی اور انہوں نے اپنی پراسرار بولنگ سے تین گگلی پر کیدار جادھو، وراٹ اور لوکیش راہل کو پانچ گیندوں کے اندر اندر اپنا شکار بنا یا۔ہندوستانی کپتان نے دھننجے کی میچ کے بعد تعریف کی اور کہاکہ ہمیں اس شاندار بولنگ کے لئے دھننجے کو کریڈٹ دینا چاہئے ۔وراٹ سے جب بلے بازی آرڈر میں تبدیلی کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تب بھی انہوں نے مانا کہ دھننجے کی بولنگ کے سامنے کسی کا بھی ٹکنا ممکن نہیں تھا۔اگر میں میچ میں تیسرے مقام پر آتا تومیں بھی آ¶ٹ ہوسکتا تھا کیونکہ وہ اس طرح کی بولنگ کر رہے تھے ۔دھننجے کی اس بولنگ نے چند سال پہلے بحث میں آئے اجنتا مینڈس کی یاد دلا دی جنہوں نے 2008 میں کراچی میں ہندستان کے خلاف صرف 13 رنز پر چھ وکٹ لے کر تہلکہ مچا دیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے پانچ میچوں کے گھریلو سیریز میں ہندستان کے خلاف 13 وکٹیں حاصل کیں۔اس وقت یہ حیران کن تھا کہ ہندستانی بلے باز مینڈیس کی تال کو سمجھنے میں کامیاب نہیں رہے تھے ، انہیں ایک ڈراونا اسپنر کا نام دیا گیا تھا ۔تبدیلی کے دور سے گزر رہی سری لنکا کی ٹیم کے لیے 23 سالہ بولر کو اس اننگز کے بعد ایک نئی تلاش مانا جا رہا ہے جو لیگ اسپن، گگلی، دوسرا اور کیرم بال بھی ڈال سکتے ہیں۔یقینی طور پر ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے دھننجے کو کھیلنا ایک بڑا چیلنج تھا، جو اسپن کے خلاف کافی آرام دہ تھی۔
میچ کے سب سے زیادہ کامیاب کھلاڑی کے طور پر منتخب ہونے کے بعد، دھننجے نے کہاکہ مجھے احساس ہوا کہ میرا اسپن اچھا کام کر رہا ہے ۔میں اپنا ابتدائی آٹھ اوور میں مختلف گیندوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔اگرچہ ہندستانی کپتان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب ان کی ٹیم نے دھننجے کو دیکھ لیا ہے ، وہ اگلے میچ میں سری لنکائی اسپنر کے خلاف محتاط ہو کر کھیلیں گے ۔ ہندستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تیسرے میچ میں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی ۔