وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں 2.11 لاکھ روپئے کا چیک وزیر اعلیٰ کوسونپا

پٹنہ18 اگست ( اسٹاف رپورٹر)مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا، رالوسپا ایم پی رام کمارشرما ایم ایل اے سو دھانشو شیکھر اور ایم ایل سی سنجیو شیام سنگھ نے ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ راحت فنڈ کو دیاہے ۔مرکزی وزیر او پیندر کشواہانے 50 ہزار ایم پی رام کمار شرما نے 50 ہزار اورایم ایل سی سنجیو شیام سنگھ نے 30 ہزا رو پئے کاچیک آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سونپا ۔دوسری جانب جد یو ایم ایل اے شیام رجک نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ اور بھتا 81 ہزا ر رو پئے کاچیک وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں جمع کر نے کیلئے وزیر اعلیٰ کو سونپا ۔وزیراعلیٰ نے اس کیلئے جملہ متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔