پھر رکا پٹنہ کا میٹرو پروجیکٹ ، اب یہ ہیں مشکلیں

Taasir Urdu News | Uploaded on 30-Aug-2017

پٹنہ ، 30اگست ( نمائند ہ ) پٹنہ میں میٹرو ریل میں سفر کرنے کے لئے کیا جارہا ہے انتظار ختم ہونے کے بجائے اور بڑھتاجارہا ہے۔ پٹنہ میٹروریل کے لئے شہر ی ترقیات و محکمہ رہائش کو ابھی اور انتظار کرنا ہوگا۔ حکومت بہار کے میٹرو پروجیکٹ مرکزی حکومت کے پاس پہلے سے منظوری کے لئے التوا میں پڑے تھے ۔کہا گیا تھا کہ اب نئی میٹرو پالیسی بنے گی پھر مزدوری دی جائے گی ۔مرکزی حکومت نے نئی میٹرو پالیسی اب تیار بھی کرلی ۔لیکن اس نئی میٹرو پالیسی سے ایک بار پھر بہار کے خوابوں کا دھچکا لگ گیا ہے۔ در اصل بہار سرکار نے مرکز کے پاس پرانے پیٹرن پر منحصر میٹرو پروجیکٹ منظوری کے لئے بھیجا تھا ۔ اس پروجیکٹ کو منظوری ملے ، اس سے پہلے مرکزی حکومت نے پورے ملک میں میٹرو پروجیکٹ کی منظوری کے لئے نئی میٹرو پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔ نئی میٹرو پالیسی کو مرکزی کیبنٹ نے منظوری دیدی ہے۔ ابھی اس کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے ۔بتادیں کہ نئی میٹرو پالیسی کے تحت بہار کا میٹرو پروجیکٹ فٹ نہیں بیٹھتا ہے ۔ اس معاملے میں شہری ترقیات محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ نئی میٹرو پالیسی کے آنے کے بعد اس کے مطالعہ کی بنیاد پر پرانے پروجیکٹ نے ترمیم کیا جائے گا ۔