چینی باکسر کو توڑنے اتریں گے وجیندر

ممبئی، 04 اگست (یو این آئی) ڈبلیوب¸ او ایشیا پیسفک سپر مڈل ویٹ چمپئن وجیندر سنگھ ڈبلیوب¸ او اورینٹل سپرمڈل ویٹ چمپئن چین کے نمبر ایک مکے باز ذوالفقار محمد علی کو ہفتہ کو ناک آ¶ٹ کر اپنا ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ارادے سے اتریں گے ۔بیٹل گرا¶نڈ ایشیا کے نام سے ہو رہے اس مقابلے میں ہندستان کے دو تجربہ کار باکسر اور اولمپین اکھل کمار اور جتندر کمار بھی اپنا پرو باکسنگ ڈیبو کریں گے ۔نو سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وجیندر، اکھل اور جتندر ایک ساتھ رنگ میں اتریں گے ۔ناک آ¶ٹ کنگ بن چکے وجیندر اور ذوالفقار محمد علی کا جمعہ کو یہاں وزن ہوا اور دونوں باکسر نے ایک دوسرے کو باہر کرنے کے چیلنج دے ڈالے ۔ دونوں کے درمیان گزشتہ چند دنوں میں جم کر زبانی جنگ ہوئی ہے اور اب حقیقی مقابلے کی گھڑی آ پہنچی ہے ۔
وجیندر نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ وہ اپنا نواں مقابلہ جیتنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ وجیندر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چینی مال زیادہ دیر نہیں چلتا ہے اور وہ ذوالفقار محمد علی کو ہرانے میں زیادہ وقت نہیں لگائیں گے ۔وجیندر پرو مکے بازی میں اپنے آٹھ مقابلوں میں سات ناک آ¶ٹ سے جیت چکے ہیں۔
وجیندر کے مقابلے ذوالفقار محمد علی نو سال چھوٹے ہیں لیکن اس کا ہندستانی باکسر پر کوئی اثر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ مجھ سے عمر میں نو سال کم ہے ۔جب آپ رنگ میں اترتے ہیں تو مقابلے میں تجربہ کام آتا ہے ۔وہ کتنا نوجوان ہے اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔میں اسے پیٹنے کے لیے تیار ہوں۔
ڈبلیوب¸ او اورینٹل سپرمڈل ویٹ چمپئن ذوالفقار محمد علی نے بھی وجیندر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہفتہ کو ہندستانی باکسر کو چین کا دم دکھائیں گے ۔ذوالفقار محمد علی کا پرو باکسنگ میں آٹھ مقابلوں میں پانچ ناک آ¶ٹ سمیت سات میں جیت اور ایک ڈرا کا ریکارڈ ہے ۔
ذوالفقار محمد علی نے کہاکہ میں وجیندر کو چین کا دم دکھادوں گا ۔یہ وقت وجیندر کو سبق سکھانے کا وقت ہے اور میں تم سے تمہاری بیلٹ چھین لوں گا۔ذوالفقار محمد علی سے پہلے بھی بہت سے باکسر نے ایسے دعوے کئے تھے لیکن کوئی بھی وجیندر کی مار کے سامنے ٹک نہیں سکا ۔
سالہ ذوالفقار محمد علی نے گزشتہ سال جولائی میں تنزانیہ کے تھامس مشال¸ کو ہراکر ڈبلیوب¸ او اورینٹل سپرمڈل ویٹ چمپئن کا خطاب جیتا تھا۔وہیں دوسری طرف ڈبلیوب¸ او ایشیا پیسفک سپر مڈل ویٹ چمپئن وجیندر نے دنیا کے سابق نمبر ایک باکسر تنزانیہ کے فرانسس چیکا کو شکست دے کر اپنے خطاب کا دفاع کیا تھا جو انہوں نے 2016 میں آسٹریلیا کے کیری ہوپ کو شکست دے کر جیتا تھا۔
بیٹل گرا¶نڈ ایشیا میں ہندستان کے دو تجربہ کار باکسر اور اولمپین اکھل کمار اور جتندر کمار بھی اپنا پرو باکسنگ ڈیبو کریں گے ۔ان کے علاوہ نیرج گویت، پردیپ کھریرا، دھرمیندر گریوال، کلدیپ ڈھاڈا اور آصف خان بھی بیٹل گرا¶نڈ ایشیا میں اپنا چیلنج رکھیں گے ۔