کرن جوہر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کو لے کر فلم شدھی بنائیں گے

ممبئی 3 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو لے کر فلم’ شدھی’ بنا سکتے ہیں۔کرن جوہر کافی وقت سے شدھی بنانا چاہتے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی ہے ۔ حال ہی میں فلم ہدایت کار کرن ملہوترا نے یہ تصدیق کی کہ وہ اب بھی اس فلم پر کام کر رہے ہیں اور یہ ‘امورٹلس آف میہولا’ کا اڈیپشن نہیں ہے ۔کہا جارہا ہے کہ کرن سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو فلم میں لینے کے خواہش مند ہیں۔ یہ ا سکرپٹ کرن کو انتہائی پسند ہے ۔ بہرحال انہوں نے اس پروجیکٹ کے بارے میں بات کرنا بند کر دیا ہے کیونکہ یہ شروع نہیں ہو سکا تھا۔یہ پروجیکٹ جلد ہی پھر سے شروع ہونے والا ہے اور کرن اس میں نئے اداکاروں کو لینا چاہتے ہیں۔ ابھی اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا جانا باقی ہے اسی لئے ان کی طرف سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔کہا جارہا تھا کہ یہ فلم بند ہو چکی ہے اور ایسا بار بار تبدیل کی جانے والی کاسٹ کی وجہ سے ہوا۔ پہلے سلمان خان اس کے لئے راضی ہوگئے تھے لیکن انہوں نے یہ پروجیکٹ چھوڑ دیا، بعد میں ورون دھون، آلیہ بھٹ سے بات کی گئی تھی لیکن فلم شروع نہیں ہو سکی تھی۔ اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ فلم کے لئے رتیک روشن اور کرینہ کپور خان کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔