کل ریلی میں جائیں گے راجد کے لوگ ، تیاری زوروں پر

سیوان 25اگست (راجیش کمار)آئندہ 27اگست کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں راجد کے ذریعہ منعقد” بھاجپا بھاگاﺅ ،دیش بچاﺅ“ ریلی میں حصہ لینے کے لیے آج سیوان سے راجد کے لیڈر ، کارکنان و عوام لوگوں کا جتھہ مختلف گاڑیوں کے ذریعہ سے روانہ ہوگا۔ اس کی تیاری جنگی سطح پر چل رہی ہے۔ راجد کے سینئر لیڈر نیز سابق وزیر اودھ بہاری چودھری ، ایم ایل اے ہری شنکر یادو ،سابق وزیر مانک چند رائے ،ضلع صدر نیز سابق ممبر کاﺅنسل پرماتما رام ،سیوان ضلع پریشد کی سابق صدر نیز راجد خواتین سیل کی ضلع صدر لیلا وتی گیری ،سیوان نگر پریشد کی سابق صدر کرشنا دیوی ، راجد اقلیتی کمیٹی کے ریاستی سکریٹری احتشام الحق صدیقی کے علاوہ دیگر لیڈران و کارکنان آج صبح سے ہی ریلی کی کامیابی کو لیکر لگاتار کوشش کرتے رہے ہیں ۔لیڈران نے لگاتار عوامی رابطہ مہم چلا کر لوگوں کو ریلی میں چلنے کی دعوت دیا۔ شہر کے دروغہ رائے کالج سے آج صبح لگ بھگ 11بجے گاڑیوں کا قافلہ پٹنہ کے لیے روانہ ہو گا۔