کُک اور روٹ کی شاندار اننگز سے انگلینڈ کا مضبوط اسکور

برمنگھم، 18 اگست (یواین آئی) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گلابی گیند کے ساتھ اپنے پہلے دن رات کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سلامی بلے باز ایلیسٹیر کک (ناٹ آوٹ 153) اور کپتان جو روٹ (136) کی شاندار سنچریوں کی مدد سے پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹ پر 348 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا ہے ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے آٹھویں اوور میں 39 رن تک اپنے دو وکٹ گنوا دیئے لیکن اس کے بعدسلامی بلے باز کک اور روٹ نے تیسرے وکٹ کے لئے 248 رنز کی بہترین ڈبل سنچری شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا یا۔ کک نے 276 گیندوں کی مدد سے 23 چوکے لگاتے ہوئے ناٹ آ¶ٹ 153 رن بنائے اور دوسرے سرے پر انہیں کپتان روٹ سے اچھا ساتھ ملا جنہوں نے 189 گیندوں میں 22 چوکے لگا کر 136 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیمر روچ نے روٹ کو بولڈ کرکے انگلینڈ کا تیسرا وکٹ 287 رنز کے اسکور پر حاصل کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک کک (153) اور ڈیوڈ ملان 28 رن پر ناٹ آ¶ٹ کریز پر موجود ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم 90 اوور میں تین وکٹ پر 348 کا اسکور بنا کر اچھی پوزیشن میں ہے ۔اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مارک اسٹون مین صرف آٹھ رن بنا کر روچ کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ اس وقت انگلینڈ کا اسکور 14 رن تھا۔ٹام ویسٹلی نے بھی 8 رن بنائے اور میوگل کمنزس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔اسٹون مین نے چھ گیندوں میں دو چوکے لگائے جبکہ ویسٹلی نے 18 گیندیں اور دو چوکے لگائے ۔ لیکن پھر کک اور کپتان روٹ نے ٹیم کو لنچ تک تک مزید نقصان نہیں ہونے دیا اور 248 رنز جوڑے ۔ 32 سالہ کک نے 31 ویں ٹیسٹ سنچری بھی مکمل کی جبکہ روٹ کی یہ 13 ویں ٹیسٹ سنچری ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے لیے روچ 20 اوور میں 72 رن پر دو وکٹ حاصل کرکے کامیاب گیندباز رہے جبکہ میگوئل کمنس نے 61 رن پر ایک وکٹ لیا۔