کک کی دوہری سنچری کے بعد بارش نے میچ میں ڈالا رخنہ

برمنگھم، 19 اگست (یو این آئی) الیسٹر کک (243) کی زبردست دوہری سنچری کے بعد انگلینڈ کی رنوں کی بارش میں اصل باش نے رخنہ ڈال دیا جس کے بعد پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن سنیچر کو میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ پر 514 رن بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ایجبسٹن میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 135 اعشاریہ 5 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 514 رن بناکر اننگزکا اعلان کردیا۔ اس کے بعد مہمان کریبیائی ٹیم نے بارش کے سبب دن کا کھیل ختم ہونے تک 16 اووروں میں 44 رن کا اضافہ کرکے اپنا ایک وکٹ گنوایا۔ ویسٹ انڈیز ابھی انگلینڈ کے اسکور سے 470 رن دور ہے اور اس کے نو وکٹ باقی ہیں۔بلے باز رولینڈ جانس چھ رن پر ناٹ آ¶ٹ ہیں۔انگلینڈ کی اننگز میں سلامی بلے باز کک ہیرو رہے جنہوں نے 10 گھنٹے تک بلے بازی کی اور 407 گیندوں میں 33 چوکے لگاتے ہوے 243 رن کی دوہری سنچری بنائی۔ کک نے 270 گیندوں میں اپنے 150 رن اور 339 گیندوں میں 200 رن پورے کئے جو ان کے کیریر کی تیسری بہترین ٹسٹ اننگز ہے ۔ یہ انگلیش کھلاڑی کی ٹیسٹ میں چوتھی دوہری سنچری بھی ہے ۔میچ میں ان کی غیر یقینی اننگز میں بارش رخنہ انداز ہوئی اور آخری سیشن تیز بارش کے سبب روکنا پڑا۔ صبح انگلیش ٹیم نے اپنے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ کے دوسرے دن کا آغاز تین وکٹ پر 348 رن سے آگے کیا۔ اس وقت کک 153 اور ڈیوڈ ملان 28 رن بناکر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔ کک نے ملان کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 162 رن کی سنچری والی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو پھر 449 رن تک پہنچایا۔ملان کو روسٹن چیز نے 65 کے اسکور پر جرمین بلیک وڈ کے ہاتھ کیچ کراکے دن کا پہلا وکٹ لیا۔ انگلش بلے باز نے 139 گیندوں میں 10 چوکے لگاکر پہلی نصف سنچری بنائی۔ اس کے بعد بین اسٹوکس 10 رن اور معین علی صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ یہ تینوں وکٹ اسپنر چیز نے ہی لئے ۔ جانی بیرسٹوں 18 رن بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ کک ٹیم کے آٹھویں اور آخری بلے باز کے طور پر جیسے ہی چیز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، انہوں نے فوراً پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیز 26 اعشار2 اووروں میں 113 رن پر چار وکٹ لیکر سب سے کامیاب گیند با رہے ۔