کیرل ہائی کورٹ نے سری سنت پر سے پابندی ہٹائی

ترواننت پورم، 07 اگست (یو این آئی) کیرل ہائی کورٹ نے 2013 آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں فاسٹ بولر ایس سری سنت پر عائد بی سی سی آئی کی تاحیات پابندی ہٹا دی ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سری سنت پر یہ پابندی 2013 آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر عائد کی تھی ۔پابندی ہٹنے پر سری سنت نے بھگوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مالک سب سے بڑا ہے ۔میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے پیار دیا اور میری حمایت کی۔راجستھان رائلس کے دو دیگر کھلاڑی اجیت چندیلا اور انکت چوہان بھی اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے ۔اس اسپاٹ فکسنگ کے چلتے راجستھان رائلس پر بھی آئی پی ایل سے دو سال کی پابندی لگا دی گئی۔راجستھان اور چنئی سپر کنگز ٹیموں پر دو سال کی پابندی حال میں ہٹ گئی ہے اور اب یہ دونوں ٹیمیں 2018 کے سیزن میں پھر آئی پی ایل میں واپسی کریں گی۔