گﺅ رکشا روکنے کے نام پر مسلمانوں پر ہورہے مظالم کیخلاف احتجاج

سہسرام،۹اگست(انجم ایڈوکیٹ) روہتاس ضلع کا ہیڈکوارٹر سہسرام آج کسانوں کی بھیڑ سے کافی بھرا ہوا نظر آیا۔ ضلع کلکٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنا دفتر گیٹ کا گھیراو¿ وشہرمیں مظاہرہ کی صورتحال زبردست دکھائی دی۔ ضلع کی کئی تنظیموں نے الگ الگ طریقے سے اپنی آوازوں کو بلند کراتے دیکھے گئے۔
بھارتیہ کسان سنگھرش سمیتی کے مرکزی اعلان پر ضلع میں جو دھرنا دیاگیا اس کی صدارت بھاکپا مالے ضلع کمیٹی کے رکن قیصر نہال نے کی دھرنا میں شریک لوگوں نے کہاکہ ملک کا کسان اورکھیتی کا مسئلہ کافی تکلیف دہ بنا ہوا ہے ۔گاہے بگاہے سرکار کسان کو ریوڑی بانٹ دیتی ہے لیکن تکلیف کاباعث ہی سبھی کسانوں کو سڑک پر آنے کے لئے مجبور کرتا ہے لوگ خودکشی کررہے ہیں۔
اناج کی شرح قیمت معقول آج تک نہ ہوسکی جس کا سبھی کو غم بھی نظر آیا سبھی نے گزشتہ کانگریس سرکار ۶۰۰۲ کے دوران سوامی ناتھن رپورٹ، بھومی سدھار آیوگ کی رپورٹ سے متعلق اس کے حق کی بات کہی۔ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش راج لاٹھی گالی کا راج ثابت ہوا ہے۔چونکہ آج کی تاریخ یوم انقلاب کے طورپر بھی منائی گئی تو ظاہر ہے کہ سیاسی پارٹیاں آج اپنے انقلابی تیور تو ضرور دکھاتے ہیں جس کی گہماگہمی سہسرام میں کافی دیکھی گئی ۔ اس طرح تعلیمی بدحالی اور بے روزگاری کے خلاف آج بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے زیراہتمام ضلع سکریٹری کامریڈ برج موہن سنگھ کی قیادت میں کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کے دوران لیڈران نے کہاکہ بے روزگاری کا مسئلہ ملک کے لئے خطرنا ک منظر ثابت کرائے گا ۔ لوگوں کے ساتھ سرکار کا دوسرا طریقہ کار کافی مشکوک بھی کررہا ہے۔ریزرویشن میں دخل اندازی کوسبھی غلط روی مان رہے ہیں۔ بنجاری سیمنٹ فیکٹری کے کارندوں کا ایک سال سے تنخواہ روک دی گئی ہے۔ جو قابل مذمت ہے۔
اے آئی ایس ایف کے ضلعی صدر ہری شنکر سنگھ نے سبھی ٹیچروں کو مساوی کام کی تنخواہ بھی مساوی کرنے پر زور دیا۔ آج کے مظاہرہ کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ مذکورہ سبھی تنظیم نے مرکزی سرکار کے اشارے پر گﺅکشی روکنے کے پس پردہ مسلمانوں پر ہورہے ظلم کو غلط بتایا ہے۔ ملک میں تفریق کی سیاست نہیں چلے گی ۔