ہاف میراتھن میں نظر آیا حب الوطنی کا جذبہ

ہاف میراتھن میں نظر آیا حب الوطنی کا جذبہ
پٹنہ 16 اگست( پریس ریلیز) یوم آزادی کے موقع پر اکزبیشن رو ڈ واقع ہو ٹل کامت ان کے زیر اہتمام میں ہاف میراتھن کا انعقاد کیاگیاہے۔ میراتھن ہو ٹل سے رام غلام چوراہا ہوتے ہوئے پھر ہو ٹل تک آیا جس میں جس ہوٹل کے عملے، مہمانوں اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجر بھاری سنگھ نے کہا کہ اس میراتھن منعقد لوگو کو ملک کے تئیں بیدار کرنے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ وہ ملک کے تئیں اپنے ذمہ داریو ں کو سمجھے ور اپنا کردار ادا کر سکیں۔واضح ہو کی ہاف میراتھن کا انعقاد صبح 10 بجے سے کیا گیا تھا۔ میراتھن کو کامیاب بنانے میں اویناش کمار، سونو کمار سمیت دیگر لوگوں نے قابل ستائش کردار ادا کیا۔