ہرے لہسن کا قیمہ

اجزاء:149 بھنا ہو اقیمہ۔ڈیڑھ پیالی 149 ہرا لہسن۔200گرام 149انڈے۔چار عدد 149 چیڈر چیز۔تین چوتھائی پیالی 149 کالی مر چ۔پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ 149 اجوائن۔آدھا چائے کا چمچ 149 تھائم آدھا۔چائے کا چمچ 149 کوکنگ آئل۔چار کھانے کے چمچ
ترکیب:بھان ہوا قیمہ بنانے کے لئے 200گرام قیمے کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی ادرک ، حسب ذائقہ نمک، ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ، آدھا چائے کا چمچ ہلدی، آدھی پیالی ٹماٹر کا پیسٹ اور دو کھانے کے چمچ تلی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اچھی طرح بھون کرچولہے سے اتارلیں۔ لہسن کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں اور باریک چوپ کرلیں چیز کو کش کرکے رکھ لیں۔ پھیلے ہوئے لگن یا تسلے میں ایک کھانے کا چمچ ڈالڈا کوکنگ آئل لگا لیں اور اس میں بھنا ہوا قیمہ پھیلا کر ڈالیں پھر اس پر کٹا ہوا لہسن ڈال کر اوپر سے گرم کیا ہوا آئل ڈال کر ڈھک دیں۔ تین سے چار منٹ کے بعد اس میں انڈے ڈالیں اور کناروں پر کش کیا ہوا چیز ڈال کر اوپر سے اجوائن ، تھائم اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ اسے درمیانی آنچ پر چولہے پر تین سے چار منٹ رکھیں تاکہ انڈے مکمل طور پر پک جائیں۔ اس مزیدار ڈش کو گرم گرم باجرے یا چاول کی روٹی کے ساتھ سردیون میں پیش کریں۔