یوپی میں ایک ا ور ٹرین پٹری سے اتری ، 78مسافر زخمی

اوریا۔لکھنو۔ 23اگست (یو این آئی) اعظم گڑھ سے دہلی جارہی کیفیات ایکسپریس کانپور اٹاوہ ریلوے بلاک پر اوریا میں ایک ڈمپر سے ٹکرانے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی جس سے 78مسافر زخمی ہوگئے ۔اچھلدا اور پاتا اسٹیشن کے درمیان ڈمپر سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹرین کا انجن اور دس ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ ریاست کے ایڈیشنل پولیس ڈائرکٹر جنرل (امن و قانون) آنند کمار کے مطابق حادثہ میں 78افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔مسٹر کمار نے بتایا کہ علی الصبح تقریباََ تین بجے اعظم گڑھ سے دہلی جارہی ٹرین نمبر 12225 کیفیات ایکسپریس اچھلدا اور پاتا اسٹیشن درمیان بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر ایک ڈمپر ایچ آر 63بی 9175آگیا۔ ڈمپر مٹی سے بھرا تھا ۔ ٹرین آتی ہوئی دیکھ کر ڈرائیور ڈمپر پٹری پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔ لوگوں نے اسے بنیان اور لونگی میں بھاگتے ہوئے دیکھا۔ اس کا پتہ لگ گیا ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ریلوے نے ڈمپر کے غیرقانونی طریقہ سے پٹری پرآنے کا دعوی کیاہے ۔ موقع پر راحت و بچا¶ کام جاری ہے ۔ حادثہ کی وجہ سے دہلی ہوڑہ ریلوے روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت میں رخنہ پڑا ہے ۔یہاں سے متعلقہ سلسلہ دیکھیں