آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

رنبیر نے ڈریگن کیلئے بنائی باڈی

htmetro_5cc0a9ac-83e9-11e6-ad59-fe0cd67003de
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی 8 اگست ( یو این آئی) بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور نے آنے والی فلم ڈریگن کے لئے باڈی بنائی ہے ۔چند روز قبل رنبیر کپور کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ ورزشی جسم (mascular body) میں نظر آ رہے تھے ۔ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی رنبیر کے اس نئے لک کو سنجے دت کی سوانح سے جوڑ دیا گیا۔ کہا جا رہا تھا کہ رنبیر کا یہ لک سنجے دت کی بایوپک کے لئے ہے ۔ لیکن بات یہ ہے کہ رنبیرکا یہ لک ٹرانسفارمیشن سپر نیچرل فلم ‘ڈریگن’کے لئے ہے ۔رنبیر کپور کے ٹرینر کنال نے بتایا کہ انسٹاگرام پر اس تصویر کو اپ لوڈ کرتے وقت اس پر سنجے دت کی بایوپک کا نام بھی نہیں لکھا گیا تھا۔ ان کا یہ نیا لک فلم ‘ڈریگن’ کے لئے ہے جسے ایان مکھرجی ہدایت کرنے والے ہیں۔کنال نے بتایا کہ مجھے ‘ڈریگن’کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن اس کے بعد میں سنجے دت کی بایوپک کے لئے بھی کام کرنے لگا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ رنبیر کپور نے سنجے دت کی بایوپک کے لئے 14 کلو وزن بڑھایا تھا لیکن فلم’ڈریگن’کے لئے انہوں نے 8 کلو وزن کم کیا ہے ۔

About the author

Tariq Hasan