آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

معین علی کی بدولت انگلینڈ نے سریز جیتی

ali-england-world-cup-moeen_3265717
Written by Tariq Hasan

لندن ، 08 اگست (یو این آئی) معین علی کی شاندار بالنگ کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی۔اولڈ ٹریفورڈ میں یہ میچ کھیل کے چوتھے روز ہی ختم ہوگیا، جبکہ جوئے روٹ کی قیادت میں یہ پہلی سیریز ہے جو انگلینڈ نے اپنے نام کی۔جنوبی افریقہ کوآخری ٹیسٹ میں جیت کے لیے 380 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم چوتھے روز چائے کے وقفے کے فوری بعد 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی آخری دونوں وکٹیں معین علی نے دو گیندوں پر مورنے مورکل اور ڈیوئن اولیور کو آ¶ٹ کرکے حاصل کیں۔اس طرح معین علی نے میچ میں 69 رنز کے عوض 5 جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 25 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی یہ 1998 کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی ہے ۔ چوتھے روز کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ کے 40 رنز پر 3 کھلاڑی آ¶ٹ تھے اور ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی کریز پر موجود تھے ۔دونوں کھلاڑیوں نے 123 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کے اسکور کو 163 پر پہنچایا لیکن پھر ہاشم آملہ 83 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ ہوگئے ۔یہ وہ موقع تھا جب جنوبی افریقہ کے ہاتھ سے میچ نکلنا شروع ہوا اور کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رُک پایا۔جنوبی افریقہ کی پانچویں اور چھٹی وکٹ 173 پر گری جب کوئنٹن ڈی کوک ایک اور تھونِس ڈی برون صفر پر پویلین لوٹے ۔183 کے مجموعی اسکور پر فاف ڈوپلیسی بھی ہمت ہار گئے اور 61 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آ¶ٹ ہوئے ۔کگیسو ربادا ایک جبکہ مورنے مورکل اور ڈیوئن اولیور بغیر رن بنائے آ¶ٹ ہوئے ۔شاندار پرفارمنس پر معین علی مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے ۔

About the author

Tariq Hasan