صفائی کے تئیں عوام کو بیدا کرے گی فلم ’ نادانیاں بچپن کی‘

پٹنہ 8اگست ( اوم سنگھ )سوچھ بھارت ابھیان پر مبنی بھوجپوری فلم ’ نادانیاں پچپن کی ‘کا پہلاپو سٹر حال ہی میں وزیر اعلیٰ ، دہلی اروند کجری وال کے ذریعہ ریلیز کیاگیاہے ۔ناظرین اس فلم کا شدت سے انتظار کررہے ہیں ۔ایک خاص ملاقات میں آج یہاں فلم کے ڈائریکٹر سورج پانڈے نے کہاکہ یہ فلم بھو جپوری باکس آفس کی گرمی میں اضافہ کریگی۔ ساتھ ہی اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے میں کھنے میں معاون ثابت ہوگئی۔فلم ساز سنجے تیواری کے مطابق فلم کو سبجیکٹ بیسڈ بنانے کی کو شش کی گئی ہے اور اس میں نئے فنکارو ںکو موقع دیاگیاہے ۔ اس فلم میں میرٹھ کے رہنے والے اتکرش گپتا نے مین رول ادا کیاہے ۔فلم کے سلسلے میں پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں سو رج پانڈیانے بتایاکہ فلم ’ نادانیاں بچپن کی ‘ کا پلاٹ سو چھ بھارت ابھیان کو لیکر تیار کیاگیاہے ۔اس فلم سے سماج کو اچھا پیغام ملے گا،فلم میں روز مرہ سے جڑی ہو ئی چیزو ں کو فوکس کیاگیاہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اس کی خوب تعریف کی ہے اور دہلی میں اسے ٹیکس فری کر نے کا اعلان کیاہے ۔اپنی خصوصی ملاقات میں سو رج پانڈے نے کہاکہ فلم کے گانے اسی ماہ ریلیز ہونگے ۔فلم میں اکشو راج پوت ، راج ایرانی ، بھورا فو جدار ، ہیمانشو چو دھری ،بھوپیندرسنگھ ،ارون او جھا ، منوج ، سین گرگ ، ساجد خان اور گو رو وغیرہ نے نے اہم رول ادا کئے ہیں ۔فلم میں نیشا امباستا اہم ادا کار ہ کے طورپر رول ادا کیا ہے ۔جبکہ میناشرما نے ماں کا کردار ادا کیاہے ۔اس فلم کی خا ص بات یہ ہے کہ اس میں لو اسٹوری نہیں ہے ۔ یہ فلم صفائی مہم پر مبنی ہے ۔ اس کا مقصد بھی واضح ہے ۔ اس فلم میں بتایاگیاہے کہ جس گھر میں بیت الخلا نہیں ہے اس گھر کے لوگو ں خصوصی طورپر خواتین کو کتنی طر ح کی پریشانیاں ہو تیں ہیں ۔انہیں گھر سے باہر نکلنا پڑ تاہے جہاں کئی طر ح کے خطرے لائق ہوتے ہیں ۔دعویٰ کیاجاتاہے کہ اس فلم سے ملک کی سو چھتا ابھیان مہم کے تئیں عوام میں بیداری آئےگی اور حکومت کا یہ منصوبہ کامیابی سے ہم کنار ہو گا۔