آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

ایشانکا کی میری زندگی میں خاص جگہ ہے:شردھا کپور

shradhha-759
Written by Tariq Hasan

ممبئی ،۰۱اگست(پی ایس آئی) بولی وڈ اداکار شردھا کپور نے کہا ان کی دوست ایشانکا کی ان کی زندگی میں خاص جگہ ہے۔بولی وڈ اداکار شردھا کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ان کی بچپن کی سہیلی ایشانکا کی ان کی زندگی میں خاص جگہ ہے،انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے اب تک ایشانکا سے ہر بات شئیر کرتی آئی ہیں،ان کی سہیلی سے ان کی کبھی کبھی لڑائی بھی ہوئی اس کے باوجود بھی وہ ان کا کوئی راز کبھی فاش نہیں کرتی تھیں،وہ ان کی بہترین سہیلی ہونے کے ساتھ بہترین ہمراز بھی ہیں جن پر وہ مکمل بھروسہ کرتی ہیں،وہ خوش قسمت ہیں کہ ایشانکا ان کی زندگی کا حصہ ہے،اداکارہ شردھا کی آئندہ فلم حسینہ پارکر ہے جو جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

About the author

Tariq Hasan