آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

ویمنس ورلڈ کپ کا 180 ملین شائقین نے مشاہدہ

Ph-5
Written by Tariq Hasan

دوبئی 10 اگسٹ (یو این آئی) انگلینڈ میں منعقدہ ویمنس ورلڈکپ کو ساری دنیا سے تخمیناً 180 ملین شائقین نے دیکھا ہے جس کا خطابی مقابلہ میزبان انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ تفصیلات کے بموجب ویمنس ورلڈکپ کا مشاہدہ کرنے والے شائقین کی تعداد میں 156 ملین شائقین کا تعلق ہندوستان سے ہے جس میں 80 ملین شائقین کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ علاوہ ازیں خطابی مقابلہ کو 126 ملین شائقین نے دیکھا ہے۔ ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کے شاندار مظاہروں کی بدولت شائقین کی دلچسپی میں 500 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2013 ءمیں کھیلے گئے ورلڈکپ کی بہ نسبت اس مرتبہ ہر گھنٹہ شائقین کے مشاہدے میں 300 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے علاقوں میں سب سے زیادہ دلچسپی کے گراف میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ برطانیہ میں خطابی مقابلے کے لئے شائقین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

About the author

Tariq Hasan