دپیکاپاڈوکون اور انوشکا شرما کا باکس آفس پر ٹکرا¶

ممبئی 9 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل د پیکا پاڈوکون اور انوشکا شرما کا باکس آفس پر ٹکرا¶ ہونے والا ہے ۔ بالی وڈ کی ٹاپ اداکارا¶ں میں پاڈوکون اور انوشکا شرما کا نام سرفہرست ہے ۔ دونوں کے درمیان نہ تو کوئی خاص دوستی ہے اور نہ ہی دونوں کبھی ایک دوسرے کے راستے میں آئی ہیں۔ لیکن سال 2018 میں کچھ ایسا ہونے والا ہے جو اب تک نہیں ہوا۔ باکس آفس پر دونوں آمنے سامنے ہوں گی۔انوشکا کی فلم ”سوئی دھاگہ” 28 ستمبر 2018 میں ریلیز ہوگی جبکہ دیپیکا پاڈوکون کی آئندہ بایوپک فلم”سپنا دیدی” کے لئے بھی یہی ٹائم سلاٹ دیکھا جا رہا ہے ۔ امید ہے کہ دونوں اداکارا¶ں کی خاص فلمیں ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔