بوپنا کوارٹرفائنل میں، ثانیہ نے دیا واک اوور

مانٹریال، 11 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کروشیا ئی جوڑی دار آئیون ڈوڈگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا میں چل رہے اے ٹی پی 1000 ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز زمرے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ خاتون کلاس میں ثانیہ مرزا نے اپنی جوڑی دار کے زخمی ہونے کے بعد واک اوور دے دیا۔بوپنا،ڈوڈگ نے پری کوارٹر فائنل میں روس کے کیرین خاچانوو اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم کی جوڑی کو سخت جدوجہد 7۔6، 6۔4 سے شکست دی۔اس جوڑی کو پہلے را¶نڈ میں بائی ملی تھی۔خواتین کے زمرے میں ہندستانی اسٹار اور تجربہ کار ثانیہ کو اس وقت مایوس ہونا پڑا جب انہیں اپنی چینی جوڑی دار شوائی پینگ کے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے کوارٹر فائنل میں واک اوور دینا پڑا تھا۔ ہندچینی جوڑی کو پہلے را¶نڈ میں بائی ملی تھی جبکہ پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے امریکی جوڑی لارین ڈیوس اور ایلشن رسکے کو راست سیٹوں میں شکست دی تھی۔