کلین سویپ کے ارادے سے اترے گی آج ٹیم انڈیا

پلے کیل، 11 اگست (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف گزشتہ دونوں میچوں میں شاندار فتح کے ساتھ سیریز پر قبضہ جمانے کے بعد ہندستانی کرکٹ ٹیم کی نگاہیں ، ابھی پلے کیل میں ہفتہ سے شروع ہونے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے ساتھ سیریز میں تین صفرکی کلین سویپ کرکے تاریخ رقم کرنے پر لگی ہیں۔ ہندستان نے 85 سال کی تاریخ میں صرف ایک بار ہی غیر ملکی میدان پر سیریز میں تین ٹیسٹ جیتے ہیں اور اب اسٹار کھلاڑی اور کپتان وراٹ کی قیادت میں ایک بار پھر ٹیم انڈیا کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے ۔ ہندستان نے وراٹ کی ہی قیادت میں 22 سال کے وقفے پر سری لنکا دورے میں تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیتی تھی اور اس بار کپتان 3-0 سے کلین سویپ کرنے کے قریب ہیں۔ ملک کے کامیاب کپتانوں میں شمار 28 سال کے وراٹ کی قیادت والی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں بغیر کسی پریشانی کے پلے کیل میں میزبان ٹیم کو شکست دینے کا موقع رہے گا جبکہ سری لنکا کی ٹیم اس میچ میں شکست ٹال کر اپنا وقار محفوظ کرنا چاہے گی۔ ہندستان نے پہلے گالے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 304 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 53 رنز سے شاندار جیت اپنے نام کی تھی۔
اگرچہ ہندستانی ٹیم کو اس میچ میں بھی پوری طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ نتائج کے لحاظ سے یہ اہم نہ ہو لیکن میزبان ٹیم اس میچ میں واپسی کرنے کے لئے ضرور جدوجہد کرے گی۔ سری لنکا کی ٹیم گزشتہ میچوں میں شرمناک شکست سے پہلے ہی دبا¶ میں ہے اور خود ان کے کھیلوں کے وزیر نے کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔کپتان دنیش چنڈیمل، آل را¶نڈر اساکا گنارتنے ، لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات اور تیز گیند باز نوان پردیپ یہ سب پچھلے میچوں میں فٹنس مسائل سے دو چار رہ چکے ہیں۔اگرچہ چنڈیمل نمونیا پر قابو پانے کے بعد واپسی کر چکے ہیں لیکن باقی کھلاڑی باہر ہیں۔پلیکیل ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سری لنکا کی ٹیم میں دشمت چمیرا اور لاھرو گمانگے کو شامل کیا گیا ہے تو بلے باز دنشکا گناتلکا کو آخری میچ سے باہر کر دیا گیا ہے ۔صاف ہے کہ سری لنکا کی ٹیم پلیکیل میں کافی تبدیلیوں کے ساتھ اترے گی اور اس کی کوشش اس وقت بہتر نتائج کی رہے گی۔کپتان چنڈیمل بھی میچ کے موقع پر کہہ چکے ہیں کہ پلیکیل ٹیسٹ میں جیت نہ صرف ان کھلاڑیوں کو خوش کر دے گی بلکہ یہ حوصلہ بڑھانے والی بھی ہوگی۔وہیں ہندوستانی ٹیم میں بھی اس بار کچھ ایک تبدیلی دیکھنے کو ملیں گی کیونکہ دوسرے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ رویندر جڈیجہ میچ میں اپنے رویہ کی وجہ سے ایک میچ کے لیے معطل ہیں۔ دوسرے میچ میں کل سات وکٹ اور اپنی ناٹ آ¶ٹ 70 رنز کی اننگز کھیلنے والے جڈیجہ ٹیسٹ میں دنیا کے نمبر ایک بولر اور نمبر ایک آل را¶نڈر بھی ہیں۔لیکن اسٹار آل را¶نڈر کی غیر موجودگی میں پٹیل یا کلدیپ یادو میں سے کسی ایک کا انتخاب ہو سکتا ہے ۔کلائی کے بولر کلدیپ اسپن بولنگ میں کافی اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وراٹ انہیں اکشر پر ترجیح دے سکتے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں ابھی تک ڈیبو نہیں کیا۔جڈیجہ کی غیر موجودگی میں اسپن شعبے میں سب سے زیادہ انحصار روی چندرن اشون پر ہے ۔آف اسپنر نے اب تک دو میچوں میں 11 وکٹ نکالے ہیں۔تیز گیند بازی اٹیک میں ہندستان کے پاس امیش یادو، محمد سمیع، میڈیم فاسٹ بولر ہردک پانڈیا اور پلیکیل میچ سے پہلے بھونیشور کمار بھی کافی مشق کرتے نظر آئے جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ وہ بھی آخری میچ میں دکھائی دے سکتے ہیں۔بلے بازوں کی بات کریں تو ٹیم کے پاس اسٹار کھلاڑیوں کی پوری فوج ہے اور گیند بازوں کی طرح گزشتہ دونوں میچوں میں بلے بازوں نے بھی بہت متاثر کیا ہے ۔وراٹ تو اب ہندستان کے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں جنہوں نے سری لنکا میں دونوں میچوں کی پہلی اننگز میں 600 سے زائد کا اسکور کرکے میچ جیتے ۔ہندستان نے گالے میں پہلی اننگز میں 600 رنز اور کولمبو ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 622 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلئیر کی تھی اور اس میچ میں مخالف ٹیم سے فالو آن بھی کرایا۔مسٹر بھروسہ مند چتیشور پجارا ٹیم کے لئے گزشتہ دو میچوں میں 100 سے زائد کے اوسط سے دو سنچری لگا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔پجارا نے 153، 15 اور 133 رنز کی اننگز کھیلی ہیں۔وہیں اجنکیا رہانے ان کا اچھا ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے 57، ناٹ آ¶ٹ 23 اور 132 رنز کی زبردست اور مسلسل اننگز کھیلی ہیں اور دونوں بہترین کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ پہلے میچ میں 190 رن بنانے والے اوپنر شکھر دھون، ناٹ آ¶ٹ سنچری بنانے والے وراٹ کے علاوہ نچلے آرڈر میں وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا اور پانڈیا کی موجودگی سے ہندستان کا بلے بازی آرڈر دونوں میچوں میں سری لنکا گیند بازوں کی ہوا نکال چکا ہے ۔ساہا نے بھی میچ سے پہلے کہا کہ ان کی توجہ 3۔0 کی کلین سویپ پر نہیں بلکہ ایک وقت میں ایک میچ جیتنے پر ہے اور وہ بلے بازی، بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی کر رہے ہیں اور پلیکیل میں بھی اسی کی بدولت جیتنے اتریں گے ۔