اردو | हिन्दी | English
460 Views
Sports

18 سال کے کھلاڑی سے ہارے نڈال

nadal-roland-garros-2017-monday1
Written by Tariq Hasan

مانٹریال، 11 اگست (یو این آئی) اسپین کے رافیل نڈال کو کینیڈا کے 18 سال کے نوجوان کھلاڑی ڈینس شاپووالوو نے الٹ پھیر کا شکار بنا کر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے را¶نڈ میں ہی باہر کا راستہ دکھا دیا۔وائلڈ کارڈ پلیئر شاپووالوو نے نڈال پر اپنی 3۔6 ،6۔4 ،7۔6 کی فتح کے بعد کورٹ کو چوما۔ وہ اے ٹ¸ پ¸ ماسٹرز 1000 ایوینٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔وہیں نڈال کے جلد باہر ہو جانے سے اینڈی مرے کا درجہ بندی میں سرفہرست جگہ لینے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا ۔ اگر ہسپانوی کھلاڑی سیمی فائنل تک بھی پہنچتے تو وہ 2014 کے بعد دوبارہ نمبر ایک کھلاڑی بن سکتے تھے ۔میچ میں شاپووالوو نے 14 بار کے گرینڈ سلیم کھلاڑی کے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے مقابلہ میں پورے اعتماد کے ساتھ کارکردگی۔

About the author

Tariq Hasan