سلمان اورکترینہ کے مداحوں کوعید سے پہلے عیدی

ممبئی،۹۲اگست(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف نے بڑی عید سے پہلے عید کی مبارکباد دے کرمداحوں کے دل جیت لیے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان اورکترینہ کیف بڑی عید پر اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دینا نہیں بھولے، سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اور کترینہ عید کی مبارکباد دے رہے ہیں جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہورہی ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔مختصر دورانیے کی اس ویڈیو میں سلمان خان ایک خوبصورت بنگلےکے ٹیرس پر کھڑے ہوکر کاغذ سے بنایا گیا جہاز کترینہ کی طرف پھینکتے ہیں، کترینہ کاغذ سے بنے اس جہاز کو جیسے ہی کھولتی ہیں اس میں ”عید مبارک“ کا پیغام درج ہوتا ہے، صرف یہی نہیں ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کے درمیان ایک بار پھر فاصلے کم ہورہے ہیں۔عید کا موقع سلمان خان کے لیے ہمیشہ ہی بہت خاص رہا ہے، ہر سال عید کے موقعے پر سلمان خان اپنی فلم ریلیز کرتے ہیں جو باکس آفس پر کامیاب بزنس کرتی ہیں جن میں ایک تھا ٹائیگر، کک، باڈی گارڈاور دبنگ وغیرہ شامل ہیں تاہم اس بار سلمان خان فلم ”ٹیوب لائٹ“ کے ذریعے زیادہ کمال نہ دکھا سکے۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کترینہ کیف سلمان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، سلمان خان کو پوری امید ہے کہ یہ فلم ان کی گزشتہ فلموں کی طرح باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔