دھونی 300ویں ون ڈے کو یادگار بنانے اتریں گے

کولمبو، 30اگست (یواین آئی) تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی جمعرات کو جب سری لنکا کے خلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں اتریں گے تو ان کے نام اپنے کیریئر میں 300ون ڈے میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی درج ہو جا ئے گا۔ہندوستان اور سری لنکا کے مابین پانچ میچو ں کی سیریز کو مہمان ٹیم پہلے ہی تین ۔صفر سے اپنے نام کر چکی ہے اور فی الحال اس کے لئے جمعرات کو کولمبو میں ہونے والا چوتھا میچ نتیجہ کے لحاظ سے اہم نہیں ہے لیکن اس میچ کے بعد سابق کپتان دھونی ون ڈے میں اپنے 300میچوں کو مکمل کر لیں گے ۔دھونی نے موجودہ ون ڈے سیریز میں ایک مرتبہ پھر اپنی اہمیت کو ثابت کرتے ہوئے میچ فاتح اننگز کھیلی ہیں اور وہ زبردست فارم میں ہیں۔ اب تک انہوں نے 229 میچوں میں 51.93 کے اوسط سے شاندار 9608 رنز بنائے ہیں، جن میں 10سنچری اور 65نصف سنچری شامل ہیں۔ اس میں ناٹ آ¶ٹ 183رنز کی بہترین اننگز ہے جو ہندوستانی کھلاڑی نے 31اکتوبر 2005 کو جے پور ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف ہی بنا ئی تھی۔کپیل دیو کے بعدملک کو عالمی کپ کا خطا ب دلانے والے دوسرے کپتان دھونی کے نام ون ڈے کیرئیر میں کئی ریکارڈ درج ہیں۔ انہو ں نے موجودہ سیریز میں ہی دو ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں جس میں دوسرے ون ڈے میں انہوں نے کمار سنگاکارا کی 99اسٹمپنگ کے ریکارڈ کی برا بری کر لی ہے اور اب 300ویں میچ میں ان کے پاس سنگاکارا کو پیچھے چھوڑنے کا بھی موقع رہے گا اور ساتھ ہی وہ وکٹ کے پیچھے 100کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کے معاملے میں ون ڈے کے پہلے و کٹ کیپر بھی بن جائیں گے ۔دنیا کے بہترین فنیشروں میں سے ایک دھونی ون ڈے میں 72 مرتبہ ناٹ آوٹ رہے ہیں اور وہ جنوبی افر یقہ کے شان پولک اور سری لنکا کے چمنڈا واس کے سا تھ مشترکہ طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔ دھونی اگر اس اعداد و شمار میں ایک اور ناٹ آوٹ رہنے کا اضافہ حاصل کر لیتے ہیں تو ان کے نام ون ڈے میں سب سے زیادہ ناٹ آوٹ ر ہنے کا عالمی ریکارڈ بھی شامل ہو جائے گا۔دھونی نے سری لنکا کے خلاف موجودہ ون ڈے سیریز میں دو بار ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ٹیم کے لئے شا ندار میچ فاتح اننگ کھیلی ہیں۔ دھونی اس سیریز سے پہلے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 300میچوں سے چار قدم دور تھے جبکہ اب وہ چوتھے ون ڈے میں اترنے کے ساتھ ہی ون ڈے میچوں کی ٹرپل سنچری بھی مکمل کر لیں گے اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ چھٹے ہندوستانی بلے باز بن جائیں گے ۔ ان سے پہلے سچن تندولکر 463میچوں کے ساتھ پہلے (دنیا میں بھی پہلے )، راہل دراوڑ (340) ، محمد اظہرالدین (334)، سوربھ گانگولی (308)اور یوراج سنگھ (301)ون ڈے میں 300میچ کھیل چکے ہیں۔دھونی کے سلسلے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ دبا¶ کے حالات میں جم کر کھیلتے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کو اپنی شاندارکارکردگی سے کئی اہم یادگار جیت دلائی ہے ۔ دھونی کی صلا حیت پر چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے حال ہی میں سوال اٹھائے تھے لیکن سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ کی نظر میں دھونی اب بھی بہترین کرکٹر ہیں اور انہیں کم سے کم 2019کے عالمی کپ تک ٹیم کے ساتھ رہنا ہی چاہیے ۔