آبکاری افسران کی چھاپہ ماری ،شراب فیکٹری پر دھاوا بولا

0
47
Taasir Urdu News | Uploaded on 12-sep-2017

نوادہ ، 12 ستمبر ( نمائندہ ) ضلع کے آبکاری افسران نے قادر گنج اوپی کے کورما گاو¿ں کے بدھار میں چھاپہ ماری کر کے غیر قانونی شراب بنانے کی فیکٹری کو ضبط کیا۔ اس دوران پالیتھن میں پیک قریب 50 لیٹر غیر قانوی دیسی شراب کے ساتھ شراب بنانے کی مشینوں کو ضبط کیا ہے۔ فیکٹر ی کو تقریباََچھ ماہ سے چلایا جارہا تھا ۔جس کی بھنک تک انتظامیہ کو نہیں تھی۔ اس بابت آبکاری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کورما گاو¿ں کے بدھار میں غیر قانونی دیسی شراب بنانے و فروخت کئے جانے کی خفیہ اطلاع ملتے ہی آبکاری محکمہ کے ا فسران نے پوری طاقت کے ساتھ چھاپہ ماری شروع کی۔ اس دوران فیکٹری کے مالک سمیت کام کرنے والے مزدور فرار ہونے میں کامیا ب رہے۔ ویسے مقامی لوگوں کے مطابق فیکٹری میں شراب بنانے و فروخت کئے جانے کا کام رات 10 بجے سے قریب صبح 4 بجے تک کیا جاتا رہا ہے ۔آبکاری افسران نے شراب بنانے کی مشینوں کے ساتھ پیک کیا۔ قریب 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کیا ہے۔ اس بابت آبکاری ایکٹ کے تحت فیکٹریچلائے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کی گئی ہے۔ چھاپہ ماری کی قیادت ونو د خلیفہ ، روبی کماری سمیت سیپ و ہوم گارڈ کے تقریبا 50 جوانوں نے کیا۔ واضح ہو کہ اس کے قبل ٹاو¿ن کے مرز اپور مسہری میں چھاپہ ماری کرکے مہوا شراب بنانے کے اڈہ کو منہدم کرکے 85لیٹر مہوا شراب کے ساتھ 4 بنانے والوں کو گرفتار کیا تھا ۔ ضلع میں شراب بنانے و فروخت کئے جانے سے مکمل شراب بندی کو گہرا دھکا لگ رہا ہے۔ تو تہوار وں کو دیکھتے ہوئے شراب اسمگلروں و فروخت کرنے والوں کے ذریعہ تیاری کی جارہی ہے۔