آدھار نمبر سے جڑی یہ تفصیلات آپ کو پتہ ہونی چاہئے

0
56
Taasir Urdu News | Uploaded on 26-September-2017

پٹنہ ،26 ستمبر ( نمائندہ ) خاص باتیں :- 1 آدھار کارڈ پر دیاگیا آپ کا آدھار نمبر یونک نمبر ہے۔ 2 سرکار نے مختلف معاملات میں آدھار نمبر کو جوڑنا لازمی کیا ہے۔ آخری تاریخ تک یہ نہ پورا کرلینے پر دقت ہوسکتی ہے۔ آپ کا آدھار کارڈ محض ایک سرکاری دستاویزنہیں ہے بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ آدھار کارڈ پر دیاگیا آپ کا آدھار نمبر یونک نمبر ہے اور سرکار نے اسے آپ کے ذریعہ لئے جانے والی کئی سہولیات اور کئے جانے والے کئی کاموں سے اسے لنک کرنا ضروری بنادیا ہے۔ آدھار نمبر کو لے کر سرکار نے کچھ فیصلے لئے ہیں۔ ان فیصلوں کو نافذکر نے کی آخری تاریخ سے لے کر سرکار کے ذریعہ کئی بار ڈیڈلائن میں تبدیلی کی گئی۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ الجھن ہوسکتی ہے ۔ آئیے ایک نظر میں جانیں کہ آدھار سے لنکنگ سے جڑے حکومت کے اب تک کے احکام اور ان ڈیڈلائن کے بارے میں ۔۔۔
آدھار -پین کارڈ لنک کرانے کی تاریخ 31 دسمبر کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ تاریخ 31 اگست تک مقرر کی گئی تھیں۔ ویسے اگر آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ پین سے آدھار لنکنگ کرنی ہے تو یہ بیحد آسان ہے ۔آپ کو کرنا بس یہ ہے کہ اپنے فون سے کیپیٹل لیٹر میں UIDPAN کے بعد خالی جگہ چھوڑ کر اپنا آدھار نمبر اور پھر اس کے بعد اپنا پین نمبر لکھ کر 567678 یا 56161 پر ایس ایم ایس اس کے علاوہ انکم ٹیکس محکمہ کی ای فائلیں ویب سائٹ پر جاکر بھی ان کو آپس میں لنک کیا جاسکتا ہے۔
آدھار کارڈ کے بغیر اب نہیں ہوپائیں گے آپ کے یہ پانچ کام :3 مختلف فلاحی منصوبوں کے لئے آدھار کارڈ کے لازمیت کی آخری تاریخ مرکزی حکومت نے 31 دسمبر 2017 تک بڑھادی ہے۔ مرکزکی طرف سے AG نے یہ جانکاری سپریم کورٹ کو دی اور کہا کہ یہ آخری تاریخ 30ستمبر سے بڑھاکر 31 دسمبر کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے اس وقت کہا تھا کہ پبلک ویلفیئر اسکیم کے لئے 30 ستمبر تک کی چھوٹ دی ہے۔ جس کا مطلب ہے گر 30 ستمبر کے بعد آدھار کارڈ نہیں ہوگا تو ان منصوبوں کافائدہ نہیں ملے گا۔ 4 آدھار سے سم کارڈ لنکنگ کے لئے آخر ی تاریخ فروری 2018 تک لنک نہیں کرائے تو فون نمبر ڈی ایکٹیو ہوسکتا ہے۔ 5 بینک اکاو¿نٹ میں آدھار نمبر جوڑنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2017 تک آپ کو ہر حال میں اپنے بینک اکاو¿نٹ سے آدھار نمبر کو جوڑ لینا ہے۔