اردو | हिन्दी | English
109 Views
Bihar News

بیگوسرائے میں خاتون سے حیوانیت ، پہلے قتل کیا ،پھر اس کی لاش کو تیزاب سے جلا ڈالا

patna police action
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 13-sep-2017

بیگوسرائے ، 13 ستمبر (نمائندہ ) بہار میں ڈائن بساہی کے نام پر انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بیگوسرائے میں ڈائن کا الزام لگاکر ایک 55 سالہ بیوہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا ۔اتنا ہی نہیں قتل کے بعد اس کی لاش کے ساتھ ہی ایسے واقعہ کو انجام دیا جسے سن کو آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔بد معاشوں نے نہ صرف خاتون کا پیٹ پیٹ کر قتل کیا بلکہ ثبوت چھپانے کے لئے خاتون کی جسم پر تیزاب ڈال کر اس کے جسم کو بھی جلا ڈالا ۔ واقعہ مٹیہانی تھانہ علاقہ کے پنا پورکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے پہلے بھی مقتولہ پوجا دیوی کو ڈائن بتاکر جرائم پیشوں کے ذریعہ ہراساں کیا جاتارہا تھا۔ منگل کو جیوتیاں تہوار کا نہائے کھائے تھا ۔ اسی دن جرائم پیشوں نے خاتون پر ڈائن کا الزام لگایا اور رات کے اندھیرے میں اس کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔ مقتولہ پوجا دیوی بیوہ تھیں اور اپنے دو بیٹوں کے ساتھ گاو¿ں میں ہی رہتی تھیں ۔ اس واقعہ کے بعد سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ فی الحال اس واقعہ کے بعد سے پولس کے ہوش اڑے ہوئے ہیں۔ معاملے کی جانچ کے لئے پولس موقعہ¿ واردات پر پہنچ چکی ہے۔ واقعہ کے دوران وہاں موجود لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس معاملے میں کئی لوگ پولس کے گھیرے میں آسکتے ہیں ۔خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper