اردو | हिन्दी | English
84 Views
Bihar News

حاجی پور کے فرنیچر فیکٹری میں آتش زدگی

hajipur company fire
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 13-sep-2017

حاجی پور ، 13 ستمبر (نمائندہ ) حاجی پور کے انڈسٹریل ایریا میں واقع فرنیچر فیکٹری میں بھیانک آتش زدگی ہوئی ہے۔ آتش زدگی میں ابھی تک کسی کے نقصان ہونے کی خبر نہیں ہے۔ فیکٹری کانام ’او م سائیں فرنیچر ‘بتایا جارہا ہے۔ فرنیچر کی یہ فیکٹری نائپر کے نزدیک واقع ہے ۔ یہ فیکٹری این ایچ 103 کے بغل میں ہے ۔ آگ کی لپٹیں اتنی تیز تھی کہ بغل کی فیکٹری کو بھی اپنی زد میں لیا۔ چونکہ فیکٹری فرنیچر کی ہے اس لئے آگ بڑھتی چلی گئی ۔ حالانکہ واقعہ کے بعد انڈسٹریل تھانہ پولس موقع پر پہنچ گئی ۔ جب تک فائر بریگیڈ نہیں آیا مقامی لوگوں کے ذریعہ اپنی کوشش سے آگ بجھانے کا کام کیاجارہا تھا ۔ابھی تک آگ لگنے کی تفصیلی جانکاری کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فیکٹری کے مالک کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ آتش زدگی سے کتنا نقصان ہوا یہ سب جانچ میں پتہ چلے گا۔ فی الحال پولس پہنچ گئی ہے اور اپنی سطح سے جانچ میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper