سرجن گھوٹالہ میں سشیل مودی کے کردار کی عدالتی جانچ ہو: راجد

0
54
Taasir Urdu News | Uploaded on 21-sep-2017

پٹنہ ،21ستمبر ( نمائندہ) نتیش کمار نے عوامی حمایت کی توہین کیا ہے۔ آنے والے پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی انتخاب میں بہار کی عوام نتیش کمار کو سبق سکھلائے گی۔ مذکورہ باتیں راجد کے قومی جنرل سکریٹری نیز رکن کونسل محمد قمر عالم نے کہیں ۔وہ ایک روزہ نجی پروگرام میں حصہ لینے بدھ کی شام سمستی پور آئے تھے ۔اس کے قبل راجد کارکنان نے سرکٹ ہاو¿س میں ان کا پرجوش استقبال کیا۔ کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد وہ ایک نجی پروگرام میں جتوار پور گئے ۔ موقع پر ان کے ساتھ راجد کے ضلع ترجمان راکیش کمار ٹھاکر ، ضلع پارشد سنجیو کمار رائے ، ریاستی لیڈر اروند سہنی ، راجد لیڈر محمد یوسف ،رام ونود پاسوان ، محمد اعجاز ، سندیپ کمار ، محمد قیصر ، محمد ستارہ ، وجے کمار ، منوج کماررائے ، محمد عرشی ، محمد فہمی ،نریندر مشر وغیرہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی نتیش حکومت پوری طرح فیل ہے ۔افتتاح سے پہلے ہی ڈیم کا ٹوٹنا نتیش حکومت کی ناکامی کو ثابت کرتا ہے ۔ سرجن گھوٹالہ میں سشیل مودی کے کردار کی عدالتی جانچ ہونی چاہئے ۔ اپنی بہن ریکھا مودی کے توسط سے سشیل مودی نے سرجن گھوٹالے میں پیسے بنائے ۔ریکھا مودی اور سشیل مودی کے درمیان تنازعہ سرجن گھوٹالے کے پیسے کو لے کر ہی ہے ۔ راجد کے قومی پرنسپل جنرل سکریٹری نیز قانون ساز کونسل کے رکن محمد قمر عالم نے کہا کہ نتیش کمار نے عوامی حمایت کی توہین کیاہے ۔ آنے والے پارلیمانی اور اسمبلی انتخاب میں بہار کی عوام نتیش کمار کو سبق سکھائے گی۔ مذکورہ باتوں کی جانکاری راجد ضلع ترجمان راکیش کمار ٹھاکر نے پریس کو دی ہے۔