سورہے میاں – بیوی پر ٹوٹ پڑے درندے ، اینٹ سے کچل کر مارڈالا

0
39
Taasir Urdu News | Uploaded on 23-sep-2017

گڑھپورا /بیگو سرائے ،23 ستمبر ( نمائندہ ) گڑھپورا تھانہ علاقہ کے دھرم پور باشندہ چندر دیو پاسوان ( 70)اور بیوی شاردادیوی ( 65)کو جرائم پیشوں نے جمعہ کی دیر رات پیٹ پیٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا۔ چار بیٹے و تین بیٹیوں کے باپ چندر دیو گاو¿ں سے دور بہیار واقعہ بانسواڑی میں بنے ڈیرہ پر رہتے تھے ۔جہاں وہ مویشی پروری و کھیتوں کی رکھوالی کرتے تھے۔ جمعہ کی دیر رات نامعلوم جرائم پیشوں نے ڈنڈا اور اینٹ سے پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے دونوں کا قتل کردیا۔ یہ کہنا مشکل ہے کیوں کہ ان دونوں کے علاوہ رات میں وہاں کوئی نہیں رہتا تھا۔ روزانہ کی طرح ان کا پوتا واروند پاسوان کا بیٹا ابھیشیک علی الصبح وہاں پہنچا ۔ تو وہاں کا نظارہ دیکھ کر کانپ اٹھا۔ وہ بھاگتے بھاگتے گھر پہنچ کر واقعہ کی اطلاع دی ۔ا س کے بعد خاندان کے ممبر ودیگر لوگ وہاں پہنچے اور پولس کو اس واقعہ کی جانکاری دی ۔ خبر ملنے پر گڑھپورہ تھانہ پولس جائے وقوع پر پہنچ کر چھان بین میں مصروف ہوگئی ۔پولس پہلے بادی النظر میں اس قتل کو کسی رنجش کے تحت کئے جانے کو مان رہی ہے۔ سب ڈویزنل آفیسر سدھیر کمار اور سب ڈویزنل پولس افسر سونو کمار رائے ، پولس انسپکٹر شر د کمار ،تھانہ صدر مادھو کمار معاملے کی تحقیقات میں جٹے ہیں۔ اعلی ٰ افسران نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہڈاک اسکواڈ اورفورنسک جانچ کنندہ کو بلایا جارہا ہے۔ کہاکہ جس طرح سے قتل ہوا ہے قاتل کو مقتول کے تئیں کافی رنجش کا جذبہ تھا جس کے وجہ کر ہی اس طرح بے رحمی سے قتل دلت جوڑے کا کیا گیا ہے۔قتل سے مشتعل لوگوں نے گڑھ پورہ ، حسن پور مین روڈ کو صبح 7.30 بجے جام کردیا ہے۔ جس کی وجہ کر آمد و رفت بری طرح سے متاثر ہے۔ سینکڑوں لوگوں کا آنا جانا بند ہے۔