سیلاب متاثرین نے سیلاب راحت کے لئے مظاہرہ کیا

0
40

کھگڑیا 11ستمبر (ارون کمار ورما ) کھگڑیا ضلع چوتھم بلاک کے تحت بچا موضع پنچایت کے سیلاب متاثرین نے اپنے مطالبات کو لیکر عظیم مظاہرہ کیا ۔ سیلاب متاثر مظاہرین نے ضلع مجسٹریٹ سے سیلاب راحت سے محروم رکھنے کے بارے میں ہاتھوں میں تختیاں مطالبات کے حمایت میں اٹھائے ہوئے دیکھے گئے ۔فرکیہ باشندوں نے انتظامیہ کے ذریعہ اندیکھی کرنے کی وجہ کر کافی تعداد میں خواتین اورمرد کلکٹریٹ کو گھیر لیا۔ اس سلسلے میں پنچایت کے سبود ھ کمار نے بتایا کہ بچا پنچایت سیلاب راحت بچا پنچایت میں ہی وارڈ نمبر 5سے 9تک سیلاب راحت دیا گیا۔وہیں سابق مکھیا اوپیندر سنگھ نے کہا کہ باقی وارڈ نمبر 1سے 4تک سیلاب راحت ہم لوگوں کو مہادلت اور انتہائی پسماندہ طبقہ کو راحت کے کام سے محرورم کر دیا گیاہے۔ جبکہ سنجئے سنگھ نے کہا کہ سرکاری ملازم پھنگو ہالٹ پر بیٹھ کر سیلاب راحت رپورٹ تیار کر بھیجا جا تا ہے۔ جبکہ راہل کمار نے کہا کہ سیلاب راحت رپورٹ مقامی سیاست کے تحت تیار کیا گیا جس میں وارڈ نمبر 1سے 4تک سیلاب راحت سے متاثرین کو محروم کر دیا گیا ہے۔ جس سے سیلاب متاثر ین مشتعل ہیں۔ وہیں سیلاب متاثرین کا ایک وفد ضلع مجسٹریٹ سے مطالبات کو لیکر ایک وفد ملا اور ضلع مجسٹریٹ نے جانچ کرنے کا حکم دیا۔ موقع پر دکھا سدا ،آنند ی سدا ، رنجیت سنگھ ، متھلیس سنگھ ، سونو رام ، سنجئے رام ، راج کمار سدا ، جتندر سنگھ سمیت کافی تعداد میں خواتین و مرد موجود تھے۔