عوام ،طلباءو طالبات کی سہولیات کے مد نظر ضلع بھر کے بینک افسران کی ہوئی میٹنگ

0
43

سہسرام 26ستمبر ( انجم ایڈ وکیٹ ) ضلع کلکٹر احاطہ ڈی آرڈی اے کانفرنس ہال میں بینکوں کی ضلع مشورہ سمیتی ، ضلع سطحی تفتیشی اور حفاظتی سمیتی کی ایک میٹنگ آج ضلع ترقیاتی کمشنر محمد ہاشم خاں کی صدارت میں ہوئی ضلع ایل ڈی ایم اعجاز حامد نے بتایا کہ گزرے تین ماہ میں قرض و صولی میں 49.69فیصدی کامیابی ملی اور آنے والے ماہ میں اسے اور آگے بڑھادیا جائے گا۔ جبکہ سالانہ قرض اسکیم کی حصولیابی 22.36فیصدی رہی ہے کے سی سی کی حصولیابی سال جون 2017تک 23.95فیصدی رہی ہیں ۔ بہار اسٹو ڈنٹ کریڈ ٹ کارڈ اسکیم ، تعلیم قرض اور وزیر اعظم سرجن اسکیم میں ضلع کی حصولیابی تشفی بخش رہی ہے ساتھ ہی اس ضمن میں واضح ہو ا کہ سبھی بینک مینجر کو حکم دیا گیا ہے کہ بہار اسٹو ڈنٹ کریڈ ٹ کا رڈ اسکیم مقررہ وقت میں نپٹائے جائیں تاکہ تخمینہ کے ساتھ طلباءو طالبات کے مستقبل بھی روشن ہو سکیں ضلع کے ترقیاتی کمشنر محمد ہاشم نے بینکوں کے مظاہرے پر مطمئن ہوتے ہوئے بھی حکم جاری کیاہے کسی کو بھی ناحق پر یشانیاں نہ جھیلنا پڑے مزید حصولیابی فی صد بڑھا یا جائے تاکہ ضلع اپنا نام روشن کر سکے یوں کہ صد فیصد کام ہو اور لوگوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے۔