مونگیر جیل میں چھاپہ ، 5 موبائل بر آمد

0
63
Taasir Urdu News | Uploaded on 18-sep-2017

مونگیر ،18 ، ستمبر ( نمائندہ ) صبح صبح جیل میں چھاپہ ماری کر مختلف سیلوں سے 5 موبائل ایک چارجر برآمد کیاگیا۔ مونگیر میں تہواروں کے مد نظر یہ کارروائی ہوئی ہے۔ درگا پوجا ، محرم ، دیوالی وغیر ہ جیسے تہواروں میں جرائم پیشہ جیل سے کوئی جرائم نہ کریں ، علاقہ میں امن بر قرار رہے اس لئے یہ چھاپہ ماری کی کارروائی کی گئی۔ چھاپہ ماری کے سلسلے میں پولس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایا کہ صدر ایس ڈی پی او مونگیر ، صدر سب ڈویزنل آفسر کندن کمار کئی تھانوں کے تھانیدار بڑی تعداد میں پولس کے جوان اہل صبح جیل کے اندر گئے ۔ وہاں انہوں نے جیل میں بند قیدیوں کے سبھی سیلوں میں سخت تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران میں پانچ مختلف کمپنیوں کے موبائل ، ایک چارجر ، ایک ایکسٹرا موبائل کی بیٹری اور ایک گانجہ پینے کا چلم برآمد ہوا ۔آگے انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں الگ سے ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ایسے چھاپہ ماری کی کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی ۔