اردو | हिन्दी | English
83 Views
Bihar News

مہنگی پڑی زور آوری ، منو مہاراج کی ہدایت پر ، سپاہی ادے پرکاش معطل

patna police action
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 13-sep-2017

پٹنہ ، 13 ستمبر (نمائندہ ) راجدھانی میں پارکنگ کے نام پر پولس کا ایک خوفناک چہرہ سامنے آیا ہے۔ در اصل پٹنہ کے پترکار نگر کا یہ معاملہ ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ غلط گاڑی پارک کرنے کے نام پر ایک پولس جوان نے ایک شخص کو جم کر زدو کو ب کیا۔ اتنا ہی نہیں اسے دھمکانے بھی لگا ۔اب اس معاملے میں ایس ایس پی منو مہاراج نے ایکشن لیا ہے۔ واقعہ کے بعد ایس ایس پی نے سپاہی ادے پرکاش کو معطل کردیا ہے۔ ایس ایس پی پٹنہ کی ہدایت پر پٹنہ میں ان دنوں ہر چوک چوڑاہے پر چیکنگ چل رہی ہے ۔ پٹنہ پولس چیکنگ کے نام پر دوسرے شہر سے آنے والے لوگوں کو پہلے اپنا نشانہ بناتی ہے۔ وہ ان سے پہلے لائسنس اور گاڑی کے کاغذ ات کی مانگ کرتے ہیں۔ یہ دونوں ٹھیک ہونے پر کئی اورقسم کے کاغذات کی مانگ کر گاڑی والے کو ہراساں کرنے لگتے ہیں ۔مخالفت کرنے پر وہ پٹائی بھی کرتے ہیں اور جیل بھیجنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں۔ ایسا ہم نہیں کہہ رہے بلکہ لوگوں کا کہنا ہے ۔منگل کی شام کچھ ایسا ہی ہوا ہے پترکار نگر میں ۔ پٹنہ پولس کے جوان نے گاڑی کے ڈرائیور کو پہلے گاڑی ہٹانے کو کہا ،گاڑی ہٹانے میں دیر ہونے پر پولس کے جوان اسے گاڑی سے کھینچ کر جم کر پٹائی کردی ۔مخالفت کرنے پر اسے جیل بھیج دینے کی دھمکی بھی دیا۔ مجبوری میں گاڑی ڈرائیور اپنی گاڑی لے کر چپ چاپ نکل گیا ۔لوگ تو اب یہاں تک کہنے لگے ہیں کہ پولس تجاوزات ہٹانے پر نہیں اپنی وصولی پر دھیان دیتی ہے۔ جس بات کو لے کر پترکار نگر پولس نے گاڑی ڈرائیور کی پٹائی کی، ایسا نظارہ آپ کو پٹنہ کے کئی علاقوں میں دکھ جائے گا ۔ظاہر ہے کہ پٹنہ پولس کے اس کارنامے کی وجہ سے کہیں نہ کہیں پولس کی ہی بدنامی ہورہی ہے۔ اس معاملے میں ایس ایس پی منومہاراج نے بھی ایکشن لیا ہے اور جانچ کے حکم بھی دے دیئے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper