بہار

نابالغ لڑکی کا اغوا ، ایف آئی آر درج

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 11-sep-2017

سیتا مڑھی / پریہار ، 11 ستمبر( رضاءاللہ رضا ) پریہار تھانہ علاقہ کے ایک گاو¿ں سے غلط نیت سے ایک 16 سال کی نابالغ لڑکی کا اغوا کرلیا گیا ہے۔ واقعہ گذشتہ 22 اگست کا بتایا جارہا ہے۔ معاملے کو لے کر پولس نے اغوا شدہ کی ماں کے بیان پر ایف آئی آر درج کرلی ہے جس میںسر سنڈتھانہ کے رگھونی پٹی گاو¿ں باشندہ سیتا شرن رائے کے بیٹا گنیش کمار رائے اور ہرینندن رائے کے بیٹا ستیندر رائے کو ملزم بنایاگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ 22 اگست کو مذکورہ اغوا شدہ لڑکی گھر سے سبزی لانے کما بازار گئی تھی۔ دیر شام تک نہیں لوٹنے پر لواحقین نے اس کی کھوج تلاش شروع کی۔ آس پاس کے گاو¿ں اور رشتہ داروں کے یہاں بھی پتہ کیا۔ لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اسی بیچ لواحقین کو اطلاع ملی کہ گنیش اور ستیندر کے ذریعہ غلط نیت سے لڑکی کا اغوا کرلیاگیا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar