اردو | हिन्दी | English
167 Views
Politics

ناروے کے سفیر نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی

PATNA, SEP 13 (UNI):- Norway's  ambassador to India, Nils Ragnar Kamsvag calling on Bihar Chief Minister Nitish Kumar in Patna on Wednesday. UNI PHOTO-32U
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 13 ستمبر(یو این آئی) ناروے کے سفیر نیلس ریگنر کیمسویگ نے آج یہاں وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کی۔مسٹر کیمسویگ نے آج صبح یہاں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر مسٹر نتیش کمار سے ملاقات کی۔ اس دوران مسٹر کیمسویگ نے وزیر اعلی کو نیپی (ناروے انڈیا پارٹنرشپ انیشی ایٹو) میں پیش رفت کے سلسلے میں جانکاری دی۔ ملاقات کے دوران صحت، تعلیم، ایگرو پروسیسنگ، سائنس او رٹکنالوجی جیسے شعبوں میں شراکت پر بھی بات چیت ہوئی۔سفیر نے کہا کہ ناروے بہار میں مختلف شعبوں میں تعاون کرنا چاہتا ہے اور ریاست میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے ۔ ناروے کے سفیر نے ہندوستان کے ساتھ اپنے پرانے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ناروے کے درمیان ابتدا سے ہی اقتصادی تعلقات رہے ہیں جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلی نے ناروے کے سفیر کو خلعت اور ایک یادگاری نشان پیش کیا۔ ناروے کے سفیرنے بھی وزیر اعلی کو تحفہ پیش کیا۔

About the author

Taasir Newspaper