اردو | हिन्दी | English
137 Views
Bihar News

پرائیویٹ اسکول رہیں ہوشیا ر ، کبھی بھی دستک دے سکتی ہے پولس

niji schoolbihar-polic12-678x381
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 13-sep-2017

پٹنہ ، 13 ستمبر ( نمائند ہ )بہار کے سبھی پرائیویٹ اسکولوں کو درست کرنے کا فیصلہ اب پولس محکمہ نے لے لیا ہے۔ گرو گرام واقع ریان اسکول میں پردھمن کے قتل سے سبق لیتے ہوئے بہار پولس اب اسکول طلبا کے تحفظ کو لے کر خصوصی مہم چلائے گی ۔ اس کے تحت پیمانوں پر اسکول کے اندر باہری تحفظ کو پرکھا جائے گا۔ موقع پر ہی جاکر اعلی افسروں کی ٹیم تحفظ کا ریئلیٹی ٹیسٹ کرے گی۔ گڑبڑی ملی تو اسے درست کرنے کے ساتھ ہی احتیاطی قدم بھی اٹھائے جائیں گے۔ اس کو لے کر پولس ہیڈ کوارٹر نے سبھی اضلاع کے ایس پی کو خصوصی رہنما ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ اس کے تحت اسکول احاطہ میں سی سی ٹی وی و دیگر تحفظاتی تدابیر سے لے کر گاڑیوں تک کی حفاظتی انتظام کو درست کیا جائے گا۔ خاص کر بس ڈرائیور اورخلاصی کے علاوہ اسکول میں کام کرنے والے گارڈ ، دیگر ملازمین کے کردار کی تصدیق بھی کرائی جائے گی۔ ایسی اطلاعات مقامی تھانے کے رکارڈ میں رکھی جائیں گی۔ مہم میں محکمہ ٹرانسپورٹ ، ضلع انتظامیہ محکمہ تعلیم و دیگر متعلقہ محکمہ کی بھی مدد لی جائے گی۔ گڑ بڑی ملنے پر متعلقہ اسٹاف کو ہٹایا جائے گا۔ یہ بھی پتہ لگایا جائے گا کہ بچوں کو اسکول کے اندر یا باہر آنے جانے میں پریشانی تو نہیں ہے؟اے ڈی جی ہیڈ کوارٹر ایس کے سنگھل نے بتایا کہ سماجی ذمہ داریوں کے تحت پولس اسکول کے طلبا کے تحفظ کو لے کر مہم چلائے گی۔ ہیڈ کوارٹر کی ہدایت پر پٹنہ پولس حرکت میں آگئی ہے۔ ایس ایس پی منو مہاراج نے ماتحت افسروں کو اپنے اپنے حلقوں میں واقع اسکولوں کے حفاظتی انتظامات کو پرکھنے کو کہا ہے۔ اس کے لئے ایکشن پلان بنائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی خود اس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper