اردو | हिन्दी | English
2981 Views
Entertainment

پرینکا چوپڑا سے شادی کرانے کا جھانسہ دے کر 3.76لاکھ کی ٹھگی

priyanka-chopra4-pti
Written by Tariq Hasan

دھنباد 27ستمبر(نمائندہ): فلم اداکارہ پرینکا چوپڑا سے شادی کرانے کاجھانسہ دے کر جعلسازوں نے ایک صحت اہلکار سنجے کمار سے 3.76لاکھ روپئے ٹھگ لئے۔ سنجے توپ چانچی نے کلرک کے عہدے پر کام کرتے ہیں۔ کل منگل کو واقعہ کی جانکاری سنجے کے گھروالوں کو ہوئی۔ اس معاملے میں ایس بی آئی جگجیون نگر کے ایک آو¿ٹ سورسنگ ملازم کے ملوث ہونے کی بات بتائی جارہی ہے۔ حالانکہ بتایاجاتا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی تک پولس کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ سنجے کمار کے رشتہ دار بابونند پرساد کے مطابق سنجے گانا لکھا کرتا ہے۔ جعلسازوں نے گانوں کی تعریف کر کے اسے اپنے جھانسے میں لے لیا۔ گانوں کو ہندی فلموں میںشامل کرانے کی بات کہہ کر جعلسازوں نے کہا کہ اس کے گانوں سے پرینکا چوپڑا کافی خوش ہیںاورا س سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ اسی بات پر سنجے سے 3.76لاکھ روپئے ٹھگ لئے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سنجے کے بینک کھاتہ سے قرض کی قسط کٹنے لگی۔ اس کی پڑتال کرنے جب سنجے کے رشتہ دار بابو نند بینک گئے تو پتہ چلاکہ سنجے کے اپلی کیشن کی بنیادپر اسے لون دیاگیا ہے۔ اس کے ہی دستخط کیے گئے چیک سے پیسے نکلے ہیں۔ گھروالوں کے پوچھنے پرسنجے نے معاملے کی پوری تفصیل بتائی۔ بتایاجاتا ہے کہ سنجے کی تنخواہ توپ چانچی ایس بی آئی میںآتی ہے۔ جعلسازوں نے اس کا اکاو¿نٹ توپ چانچی سے جگجیون نگر برانچ میں ٹرانسفر کرا دیا۔ اسی دوران دھوکے سے اس کا دستخط شدہ چیک بھی لے لیا۔اکاو¿نٹ ٹرانسفرکے بعد انہوں نے سنجے کو 4لاکھ روپئے کا پرسنل لون دلا دیا۔ کھاتے میں لون کی رقم آتے ہی تین چیک سے 3.75لاکھ روپئے نکال لئے۔ بابو نندکا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس بی آئی کے افسران معاملے کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں اور پولس کے پاس جانے سے منع کررہے ہیں۔ بینک والے کہتے ہیں کہ معاملے کی جانچ بینک کی سطح سے کی جارہی ہے۔ جلد ہی جعلسازوں کو پکڑلیاجائےگا۔

About the author

Tariq Hasan