بہار

پورنیہ ریڈ لائٹ ایریا میں پھنسی لڑکی کی فریاد, میری مدد کرو

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 10-sep-2017
پورنیہ ، 10 ستمبر ( نمائندہ ) چائلڈ لائن والے کو ایک خبر ملتی ہے کہ ” میری مدد کرو “او ر اس خبر پر پورنیہ چائلڈ لائن والے فوراََ سرگرم ہوجاتے ہیں اور شروع ہوتے ہی پورنیہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں ان کی ریکٹ کے دوران چائلڈ لائن ایک آدمی کسٹمر بن کر پہنچتا ہے خشکی باغ، کٹیہار موڑ واقع ریڈ لائٹ ایریا میں جہاں اس کی ملاقات ہوتی ہے۔ سیتا مڑھی مہسول اوپی کی رہنے والی گلاب خاص خاتون نام کی ایک لڑکی سے جس نے اس چائلڈ لائن والے کو بتائی پوری کہانی ۔ بات چیت کے دوران ہی لڑکی نے بتایا وہ سیتا مڑھی ضلع کے صدر تھانہ علاقہ کی رہنے والی ہے اور اس سے یہاں جبراََ گذشتہ دو سال سے جسم فروشی کرائی جارہی ہے۔ مذکورہ لڑکی نے ایک کاغذپر اپنا پورا نام ، پتہ لکھ کر اس کسٹمر کو دیا اور کہا کہ ہو سکے تو آپ میری مدد کریں اور یہ کاغذ میرے والدین تک پہنچادیں۔ پورنیہ چائلڈ لائن کی ٹیم نے ریکی کر ویری فائی کیا ۔ جب معاملہ صحیح نکلا تو پورنیہ چائلڈ لائن کی ٹیم کے لوگ سیتامڑھی کے چائلڈ لائن کو اس کی اطلاع دی ۔وہاں سے پتہ چلا کہ مذکورہ لڑکی سیتا مڑھی کے صدر تھانہ علاقہ کے مہسول اوپی کی رہنے والی ہے۔ اور سال 2015 میں جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھی تو پوپری میں ایک میلہ میں اپنے عاشق کے ساتھ وہاں سے بھاگ گئی تھی اور مہسول اوپی میں ان کے گمشدگی کا معاملہ بھی درج ہے۔ سیتا مڑھی کی پولس نے ایک ٹیم بناکر ان کے گھر والوں کو ساتھ لے کر پورنیہ صدر تھانہ سے رابطہ کیا اور گھر کے لوگوں کے پہچان پر ہی چھاپہ ماری کرکے لڑکی کو برآمد کرلیا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar