کینڈل مارچ کی جگہ نکالا ڈھبری مارچ

0
51
Taasir Urdu News | Uploaded on 15-sep-2017

گوپال گنج ،15 ستمبر ( نمائند ہ ) بلاک کے سنہا سینی بلاک گاو¿ں میں سوچھتا ابھیان مشن کو لے کر بیداری کے لئے کینڈل مارچ کی جگہ نکالی گئی ڈھبری مارچ ۔ ڈھبری کی لپٹوں میں تین لوگ بری طرح سے جھلس گئے ۔حادثہ کے بعد افرا تفری مچ گئی۔ تینوں زخمیوں کو ابتدائی صحت مرکز بیکنٹھ پور پہنچایا گیا۔ جہاں سے ایک بچے کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے پی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا۔ واضح ہوکہ بیکنٹھ پور بلاک کے سنہا سینی گاو¿ں میں کو آڑڈینٹر آلوک کمار کی قیادت میں ایک کینڈل مارچ نکال کر شفافیت کے تئیں عام لوگوں کو بیدار کرنا تھا۔ اس بیداری ریلی میں نیا تجربہ کرتے ہوئے کینڈل کی جگہ ڈھبری مارچ نکال دیا ۔چلنے کے دوران ڈھبریاں پھپھک پڑیں اور آشا کارکنان کے ساتھ دو طلبا 12 سالہ بٹو کمار اور 10 سالہ گولو کمار کو اپنے آغوش میں لے لیا۔ جس میں یہ تینوں لوگ بری طرح جھلس گئے۔ اس واقعہ کے بعد بیداری ریلی میں افر ا تفری مچ گئی ۔ عام لوگوں کے تعاون سے تینوں لوگوں کو ابتدائی صحت مرکز بیکنٹھ پور پہنچایا گیا۔ جہاں بٹو کمار کی نازک حالت کو دیکتھے ہوئے اسے پٹنہ پی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا۔