آئی جی ایم ایس کے ڈاکٹروں نے دی ایک دن کی تنخواہ

پٹنہ 15 ستمبر (تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ نتیش کمار سے آج ان کی رہائش گاہ ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں آئی جی آئی ایم ایس پٹنہ کے ڈائرکٹر پروفیسر این آر وشواس نے آئی جی آئی ایم ایس پٹنہ کے ڈاکٹروں، نرسوں اور تکنیکی اور غیر تکنیکی افسران و ملازمین کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ 26لاکھ 43662 روپئے کا بینک ڈرافٹ وزیراعلیٰ راحت فنڈ کیلئے دیا ۔د وسری طرف بہار سیکنڈری ٹیچرس ایسوسی ایشن کی طرف سے رکن کونسل کیدار ناتھ پانڈے اور سابق رکن پارلیمنٹ شتروگھن پرساد نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے مل کر 5 لاکھ روپئے ، کالج آف کامرس پٹنہ کی طرف سے ڈاکٹر ببن سنگھ نے 5لاکھ 77 ہزار 551 روپئے ،ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کالج مظفر پور کی طرف سے پرنسپل ڈاکٹر ونود کمار چودھری نے 2لاکھ 51 ہزار روپئے،سابق ایم ایل اے وشوناتھ سنگھ نے 25 ہزار روپئے، سابق ایم ایل اے منجیت کمار سنگھ نے 25 ہزار روپئے اور سابق ایم ایل سی مہاچندر پرساد سنگھ نے 93 ہزار روپئے کا چیک وزیراعلیٰ کوسونپے۔ وزیراعلیٰ نے راحت فنڈ میں تعاون کیلئے سبھوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمت کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مصیبت کے وقت ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے اور متاثرین کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹانا چاہئے۔