آیورویدک کالجوں میں 86 لکچرار کے عہدوں پر درخواست دینے کی آخری تاریخ 24اکتوبر

Taasir Urdu News | Uploaded on 12-sep-2017

پٹنہ ، 12 ستمبر ( نمائندہ ) بہار لوک سیوا آیوگ ( بی پی ایس سی ) نے لیکچرار کے 86 عہدوں پر بحالی کے لئے درخواست طلب کیا ہے۔ یہ تقرری راجکیہ آیورویدک کالجوں میں کی جائیںگی ۔ان عہدوں پر ریزرویشن سے متعلق سبھی فائدے صرف ریاست کے مقامی اصل باشندوں کو ملیں گے ۔ دیگر ریاستوں کے امیدوار غیر محفوظ کلاس کے مانے جائیں گے۔ کمیشن نے ان عہدوں پر آف لائن کے توسط سے درخواست طلب کیا ہے۔ درخواست ڈاک کے ذریعہ 24 اکتوبر تک قبول کی جائیں گی۔ درخواست کے لئے کم سے کم عمر کی حد 27 سال رکھی گئی ہے ۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ 47 سال کے امیدوار درخواست کرسکتے ہیں ۔ بہار کے پسماندہ ، انتہائی پسماندہ خاتون ( غیر محفوظ ، پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ ) کے لئے 48 سال اور ایس سی / ایس ٹی کے لئے 50سال عمر کی حد مقرر کی گئی ہے ۔ان کے اہل امیدواروں کا انتخاب بی اے ایم ایس کے سبھی یونیورسٹی کی کے امتحانا ت میں حاصل نمبرات کے کل مجموعہ ، آیورویدک میں پی جی ڈگڑی ، سرکاری تعلیمی شعبہ میں کام کرنے کا تجربہ ساتھ ساتھ انٹر ویو اور منظور شدہ جرنلس میں خصوصی مصنف کی شکل میں بنیادی اشاعت کے جائزہ کے بنیا د پر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انٹر ویو میں الگ سے کامیاب ہونا ضروری ہوگا۔ امیدواروں کے لئے صرف بہار ریاست کے میڈیکل تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے کا تجربہ ہی قابل قبول ہوگا۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں بی پی ایس سی سے یہ خبر آئی تھی کہ بہار لوک سیوا آیوگ ( بی پی ایس سی ) کے ذریعہ معاون پرفیسروں کی تقرری کرنے کی کارروائی کو اچانک بیچ میں ہی ختم کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ ریاستی سرکار نے بہار اسٹیٹ یونیورسٹی سروس کمیشن ایکٹ 2017 کو گورنر کی منظوری کے بعد ایک گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ سینئر تعلیمی ماہرین اور آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکار کے ذریعہ 4 ستمبر کو گزٹ نوٹیفیکشن جاری کرنے کے بعد بی پی ایس سی سے ٹیچروں کی تقرری کی کارروا ئی کو آگے بڑھانے کا اختیار ختم کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب صر ریاستی سرکار کے ذریعہ تشکیل نئی یونیورسٹی سروس پینل ہی یونیورسٹی ٹیچروں کی تقرری یا پرموشن کرسکتی ہے۔