Taasir Urdu News | Uploaded on 26-September-2017
مظفر پور ،26 ستمبر ( نمائندہ ) یک طرفہ پیار میں شادی سے انکار کرنے پر دسویں کی ایک طالبہ کو تیزاب سے جلانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ واقعہ ٹاو¿ن تھانہ کے بالو گھاٹ علاقہ کا ہے ۔مخالفت کرنے پر اس کے گھر پر گالی گلوج کرتے ہوئے خاندان کے لوگوں کو جان سے مارنے و سوشل سائٹ پر فرضی آئی ڈی بناکر بدنام کرنے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے۔ اس بابت طالبہ کے والد نے ٹاو¿ن تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس میں کرپوری نگر باشندہ راج کمار ساہ کے بیٹا کو ملزم بنایا گیا ہے۔ درج ایف آئی آر میں طالبہ کے گھروالوں نے بتایا ہے کہ اس کی بیٹی بالو گھاٹ علاقہ میں ہی دسویں کی کوچنگ کرنے جاتی تھی۔ اس دوران گذشتہ چار ماہ سے ملزم پریشان کررہا ہے۔ لگاتار شادی کرنے کے لئے دباو¿ دے رہا ہے۔ اس کی بیٹی کے انکار کرنے پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی دے رہا ہے۔ دھمکی سے اس کی بیٹی کافی خوف میں جی رہی ہے۔ اس کی بیٹی کو لگاتار مل رہی دھمکی کی وجہ کر پڑھائی چھوڑ گھر سے نکلنا بند کردیا ہے۔ 10 ستمبر کو ملزم نے اس کے گھر پر آکر اس کی بیٹی کا نام لے کر گالی گلوج کیا ۔ مخالفت کرنے پر پورے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ساتھ ہی دروازے پر نشے کی گولی کو پھینکتے ہوئے اس کی بیٹی کو کہا کہ خاندان کے لوگوں کو رات میں نشے کی گولی کھلاکر اس کے ساتھ بھاگ جانا نہیں تو انجام براہوگا۔ ٹاو¿ن تھانیدار کے پی سنگھ نے بتایا کہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔