ایل جے پی لیڈر اروند سنگھ سمیت 6 کو عمر قید کی سزا

Taasir Urdu News | Uploaded on 06-sep-2017

بیگو سرائے ، 06ستمبر ( نمائند ہ )بیگو سرائے کے ضلع اور سیشن جج گنگوتری رام تری پاٹھی نے لوجپا لیڈر اروند سنگھ سمیت کے ملزمان کی قتل کے ایک معاملہ میں قصوروار قرار دیا ہے۔ کورٹ نے اس معاملے میں لوجپا لیڈر اروند سنگھ سمیت چھو لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ قتل کے معاملے میں ضلع جج نے یہ سزا سنائی ہے۔ اروند سنگھ سمیت بم بم سنگھ ، رام پوجن سنگھ ، اشونی سنگھ ، مکند سنگھ ، راجیو سنگھ کو دفعہ 302 ،149 ، 120 بی بھی تعزیرات ہند اور 27 اسلحہ ایکٹ میں قصور وار پایا ہے۔ سزا کے لئے 6ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔سبھی ملزمان کو قتل میں قصوروار پائے جانے کے بعد عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا تھااور آج عدالت نے انہیں اب عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سے پہلے استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسکیوٹر سید محمد منصور عالم سات گواہوں کی گواہی کرائی گئی تھی ۔ سبھی گواہوں نے قتل میں سبھی ملزمان کی شمولیت بتائی تھی ۔دفاعی فریق کی طرف سے بھی گواہ کو پیش کیاگیا ۔ جس نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان کو سیاسی رقابت کی وجہ کر اس معاملے میں پھنسایاجارہا ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد دفاعی فریق کی اس دلیل کو خارج کردیاتھا۔ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ملزم کو سیاسی رقابت کی وجہ کر اس معاملے میں پھنسایاگیا تھا۔ صحیح ملزمان پر مٹیہانی تھانہ باشندہ مہیشور یادو کے بیٹا راکیش کمار کے قتل کا الزام تھا ۔جس میں عدالت نے انہیں قصور وار پایا۔