خواب تھا پولس افسر بننے کا ، ہوگیا قتل ، سڑک پر ملی لاش

Taasir Urdu News | Uploaded on 10-sep-2017

ارول ، 10 ستمبر ( نمائندہ ) خوابوں کی اڑان بھرنے کی چاہت کو لے کر سنیچر کی صبح بہار پولس میں جانے کی تیاری کرنے گھر سے نکلی دو شیزہ کی لاش اتوار کی صبح بر آمد ہوئی ہے۔ واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ سنیچر کی صبح ’پڑہو ‘گاو¿ں کے رادھے شیام ساہ کی بیٹی رمتا کماری پولس میں جانے کی تیاری کرنے صبح دوڑنے جاتی تھی لیکن وہ واپس جب گھر نہیں پہنچی تو گھر کے لوگوں نے کھو ج بین شروع کردی پورے دن تلاش کرنے کے بعد جب اس کا کہیں پتہ نہیں چلا تو مقامی تلپا اوپی میں گھر کے لوگ نے شکایت کرنے پہنچے ۔ لیکن اوپی صدر کے نہیں رہنے کی وجہ کر اس متاثر خاندان کا معاملہ بھی درج نہیں کیا گیا۔شاید اس وقت پولس ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیتی اور جانچ پڑتال میں جٹ جاتی تو اس کی لاڈلی کی جان بچ سکتی تھی۔ لیکن پولسیا کاروائی جس سستی کے ساتھ کی جاتی ہے کہیں نہ کہیں اس معاملے میں بھی بڑی سستی سامنے آئی ۔اتوار کی صبح اس لڑکی کی لاش سرحدی علاقہ اورنگ آباد ضلع کے ہسپورہ تھانہ علاقہ کے بد ھار سے ملی ہے۔ پولس لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پورے معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔ حالانکہ ابھی صحیح وجہ واضح نہیں ہوپائی ہے کہ اس قتل کے پیچھے آخر وجہ کیا ہے ؟ وہیں اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ سیاسی پارٹی کے لوگ جہاں پولس انتظامیہ کو کٹ گھرے میں کھڑا کرتے ہوئے جرائم پیشوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہ اپنے ہونہار بیٹی کے کھونے کے غم میں پورا خاندا گہرے صدمے میں ہے۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ سے جرائم پیشوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ تحفظ کو لے کر ئی سوال کھڑے ہوتے ہیں۔