خون کا عطیہ سب سے بڑا عطیہ: راوت

دہرادون 10 ستمبر (ایجنسی): خون کا عطیہ سب سے بڑا عطیہ ہے۔ ویسے بھی وقتاََ فوقتاََ خون کا عطیہ کرنا چاہئے۔ یہ صحت کیلئے بھی مفید ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ ٹی ایس راوت نے آج بلو پور میں نریندر مودی وچار اور شری سائیں سیواسمیتی کے زیر اہتمام منعقد عطیہ خون کیمپ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بوتل خون دینے سے چار لوگوں کی زندگی ملتی ہے۔ یہ اپنے آپ میں بہت بڑی خدمت ہے۔ یہ کام سب کو کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خون دینے سے کسی بھی قسم کی جسمانی اور ذہنی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے جب بھی موقع ملے خون کا عطیہ دینا چاہئے۔ کیونکہ حادثات کے وقت خون کی ضرورت پڑتی ہے۔