دربھنگہ ایکسپریس کے بریک فیل ، یونہی وارانسی تک دوڑتی رہی ٹرین

Taasir Urdu News | Uploaded on 15-sep-2017

پٹنہ ،15 ستمبر ( نمائند ہ ) مسلسل ہورہے ریل حادثے سے انڈین ریلوے دوچار ہے ۔ لگاتار حادثے ہونے کے بعد سریش پربھو نے بھی دکھی ہوکر وزارت ریل سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نئے وزیر ریل پیوش گوئل آگئے ۔ لیکن ریلوے کا برا دور جاری ہے۔ کل جمعرات کو ایک بار پھر جموں دلی راجدھانی بے پٹری ہوگئی تھی۔ تو وہیں ان حادثوں کے درمیان یہ بھی ڈرانے والی خبر ہے کہ دربھنگہ سے ممبئی جانے والی ٹرین کے 21 ڈبوں میں سے 19 کا بریک فیل ہوگیا تھا۔ پھر بھی اسے وارانسی تک دوڑا گیا ۔ اس ٹرین میں دو ہزار مسافر سوار تھے ۔لمبی دوری کی ٹر ین کا بریک فیل تھا۔ پھر بھی وہ 350 کیلومیٹر تک دوڑائی گئی۔ فکر کی بات یہ ہے کہ جمعرات کو واپسی کے وقت اسی ٹرین میں پھر بریک فیل ہونے کی شکایت آئی ۔ بریک فیل ہونے کے بارے میں ریلوے بورڈ کے ممبر آر ایل گپتا نے ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف میکنیکل انجینئر کو مکتوب لکھ کر حادثہ کے بارے میں بتایا ۔ لیکن افسر نے اس طرح کی کوئی اطلاع ملنے کی خبر سے انکار کررہے ہیں ۔ مسلسل ہورہے ریل حادثے کے سامنے اب ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ریل کی وزارت نے گھٹنا ٹیک دیا ہے۔ ایک کے بعد ایک کئی بڑے حادثات کے باوجود ریلوے انتظامیہ کوئی سبق نہیں لے رہی ہے۔ اتر پردیش میں ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ کر 23 لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں ۔اس کے علاوہ حال میں کئی اور ریل حادثے ہوئے اب منگل کو ممبئی جارہی 2000 مسافروں سے بھری دربھنگہ ایکسپریس کے بریکس کے ٹھیک ڈھنگ سے کام نہ کرنے کے باوجو 350 کیلومیٹر تک یونہی دوڑتی رہی ۔ ریلوے بورڈ کے ایک افسر نے ٹرین میں اس بڑے تحفظ کی چوک کے بار ے میں متعلقہ افسران کو اطلاع دی لیکن 2 ریلوے سی پی آر او اس بات سے انکار کررہے ہیں۔