روہنگیا مسلمانوں کے سلسلے میں حکومت نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے :شاہ

رانچی، 16 ستمبر(یو این آئی) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ روہنگیاں مسلمانوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ۔مسٹر شاہ نے آج یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت ہند روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں ہی ہر ممکن مدد مہیاکرائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کمزور ہورہا ہے تو اسے مضبوط کرنے کا کام بی جے پی کا نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کو ہی اپنی پوزیشن مضبوط کرنی ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تین سال کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں ملک میں ذات پات، اقربا پروری اور منہ بھرائی کی سیاست کو اکھاڑ پھینکا گیا ہے اور یوگا کے ذریعہ ہندوستانی ثقافت کو دنیا بھر میں پہنچایا گیا ہے ۔